جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورانِ پرواز بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کا موبائل فون کھول لیا،اُڑتے طیارے میں ہنگامہ،حیرت انگیز واقعہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(این این آئی)پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون کے غصے کے سامنے جہاز کا عملہ بے بس نظر آیا اور پرواز کو ہنگامی صورت حال میں انڈیا کے شہرچنائی میں اتارنا پڑا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب دوحہ سے انڈونیشیا کے معروف شہر بالی جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں ایک ایرانی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی بے وفائی کے شواہد دیکھے اور وہ خود کو نہ روک سکیں۔

ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔ دوران پرواز خاتون نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے ان کا فون کھول لیا اور انھیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔انھوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔عملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔ پائلٹ اور دوسرے عملے نے جب معاملے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھا تو انھوں نے طیارے کو قریبی چینئی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ایئرویز نے اس خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بچے کو وہیں چینئی کے ایئرپورٹ پر اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد وہ طیارہ بالی کے لیے روانہ ہوا۔

چینئی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ کے اہلکار نے بتایاکہ اس فیملی کو جھگڑے فساد پر طیارے سے اتار دیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں کی گئی۔ پھر انھیں باٹک ایئر کی پرواز نمبر 6019 سے کوالالمپور اور پھر دوحہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…