جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں انوکھا آپریشن، مریض کے پیٹ سے ایسی چیز برآمد کہ ڈاکٹرز دیکھتے رہ گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آئی این پی )بھارت میں ادھیڑ عمر شخص کے پیٹ سے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد تقریبا 650 لوہے کی کیلیں نکال لیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ہسپتال میں ایک ذہنی معذور شخص چیک اپ کیلئے آیا تو رپورٹس کے ذریعے ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں کیلیں موجود ہیں ۔

پیٹ میں اتنی بڑی مقدار میں کیلوں کی موجودگی پر ڈاکٹرز دنگ رہ گئے اور انہیں آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم کا انتخاب کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود انہیں 650 کے قریب کیلیں نکالنے میں دقت پیش آئی ۔ لہذا طویل ہوتے آپریشن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے مقناطیس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر کچھ ہی دیر میں پیٹ کے مختلف حصوں میں چھپی ہوئی تمام کیلیں نکال لیں ۔ڈاکٹرز نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔ 48 سالہ مریض کے رشتہ دار نے بتایا کہ ذہنی مریض شخص مٹی اور ثابت سگریٹ کھانے کا عادی تھا جب کہ وہ راہ پڑی چیزیں بھی بے خوف و خطر کھا جاتا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…