اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کسی بھی شخص سے متعلق اہم راز جاننے ہوں تو اس کی ایک چیز لازمی چیک کریں‎

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

ایمسٹر ڈیم(نیوز ڈیسک) ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی شخصیت اور فکر کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کس تعلیمی میدان کی سند ہے۔ڈنمارک یونیورسٹی کے ماہرین نے 13 ہزار افراد پر کیے جانے

والے 12 مطالعات کا تجزیہ کرکے کہا ہے کہ شخصیت کے 5 رحجانات کا تعلق اعلیٰ تعلیمی پس منظر سے ہوسکتا ہے خواہ وہ خودغرضی ہو، بے غرضی یا کوئی اور رحجان ہو۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ فنون اور آرٹ (ہیومینٹیز) سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بہت کھلے دل و دماغ کےمالک ہوسکتے ہیں اسی طرح معاشیات پڑھنے والے لوگ محفلوں میں بیٹھنا اور محفل کا مرکز بننے کے شدید خواہش مند ہوسکتے ہیں لیکن وہ دوسروں کی باتوں کو فوری طور قبول نہیں کرتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون پڑھنے والے خواتین و حضرات الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور ان میں خود غرضی کا جذبہ کچھ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ ان میں منفی رحجان مثلاً خوف، بے چینی دوسروں سے جلن، موڈ کا تابع اور تنہائی کا جذبہ درمیانے درجہ پر ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسیات اور نفسیات کے طالب علم کھلے ذہن و دماغ، بے غرضی اور لوگوں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس سے ہمیں مختلف طالب علموں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…