بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

800 افراد کے ایک ہی دن پیدا ہونے کا انکشاف 

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

ہریدوار(آن لائن)بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے گاؤں گیندی کھاتا کے ایک گاؤں میں 800 افراد کے ایک ہی دن پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر اکھنڈ کے شہر ہریدوار سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع گاؤں گیندی کھاتا سے تعلق رکھنے والے 800 افراد کے شناختی کارڈ پرتاریخ پیدائش یکم جنوری درج ہے۔ اتنی زیادہ تعداد میں ایک ہی تاریخ پیدائش درج ہونے کی خبر نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

گیندی کھاتا گاؤں کے رہائشی الف دین کے شناختی کارڈ پربھی تاریخ پیدایش یکم جنوری درج ہے اور صرف ان کے ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے ہر فرد کے شناختی کارڈ پر یہی تاریخ درج ہے۔ الف دین نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاؤں کے تمام افراد نے اپنا شناختی کارڈ بنانے کے لیے ووٹر آئی ڈی کارڈ اور راشن کارڈ ایک پرائیویٹ ایجنسی کو دئیے تھے، اس ایجنسی سے ہی شناختی کارڈ بنانے کے دوران یہ غلطی ہوئی ہے۔یک اور رہائشی قیوم نے کہا کہ جب ہم گاؤں والوں نے اپنے شناختی کارڈ دیکھے تو حیران رہ گئے کیونکہ سب پر تاریخ پیدائش ایک ہی تھی جب کہ کچھ لوگوں کا سال پیدائش بھی راشن کارڈ کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا صرف تاریخ پیدا ئش ہی نہیں بلکہ شناختی کارڈ میں اور بہت سی غلطیاں کی گئی تھیں جیسے میری دادی کی عمر کارڈ میں 22 سال درج تھی جب کہ کچھ لوگوں کی عمر 15 سے 60 سال کے درمیان درج تھی۔گاؤں کے ڈپٹی چیف محمد عمران کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ایک پرائیویٹ ایجنسی کو شناختی کارڈ بنانے کے لیے اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ اور راشن کارڈ ز کی نقول فراہم کی تھیں، یہ غلطی ایجنسی کی جانب سے ہی کی گئی ہے۔ مقامی افراداس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ

وہ صحت و تعلیم کے شعبے اور فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے جس کے لیے انہیں شنا ختی کارڈ کی ضرورت پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شناختی کارڈ پر متعدد لوگوں کی یکساں تاریخ پیدائش درج ہو بلکہ اسی طرح کا ایک اورواقعہ اگست میں بھی سامنے آیا تھا جب آگرہ کے تین گاؤں کے تمام رہائشیوں کے شناختی کارڈ پر ایک ہی تاریخ یکم جنوری درج تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…