اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں بیویوں پرتشدد کے واقعات عموماََ پیش آتے ہیں اور شوہر کےبیوی پر تشددکے اس عمل کوانتہائی قبیح خیال کیا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کرحیران ہو جائیں گے کہ افریقہ کے ملک موریطانیہ میں ایک قبیلہ ایسا بھی ہے جہاں شوہر کا بیوی پر تشدد اس سےمحبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شوہر کو جب بیوی پر پیار آتا ہے
وہ اس پر تشدد کرتا ہے۔ سونینکے نامی اس قبیلے کو بیویوں پر تشدد کرنے والے قبیلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ قبیلے کی روایت کے مطابق جتنا زیادہ پیار اتنا شدید تشدد۔ قبیلے کی ایک خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھی تواس کی ماں اسے سمجھایا کرتی تھی کہ تم ایک ایسی عورت کی بیٹی ہو جس کے شوہر نے مار مار کر اس کا بازو توڑ دیا تھا۔ تمہارے دادا نے تمہاری دادی کی ٹانگیں توڑی تھیں۔ جب تمہاری شادی ہو جائے گی تو تمہیں بھی محبت ملے گی۔ سلیماتابتاتی ہے کہ جب اس کی شادی ہوئی تو اس کے شوہر نے بھی اس پر بہیمانہ تشدد شروع کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی کے ابتدائی ایام میں اسے محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ کوئی جانور ہو جسے قابو میں رکھنے کے لئے تشدد ضروری ہوتا ہےمگر وقت گزرنے کے ساتھ اسے پتہ چلا کہ اس کا شوہر اس وقت اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے جب اسے اس پر بہت پیار آ رہا ہو۔