منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چار ماہ قبل مردہ قراردی گئی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش،حیرت انگیز تاریخ رقم ہوگئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (این این آئی)دماغی طور پر ایک مردہ خاتون کو 123 دن تک مشینوں کے ذریعے زندہ رکھا گیا جس کے بعد اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔جنوبی برازیل سے تعلق رکھنے والی اکیس سالہ حاملہ خاتون فرینکلین ڈی سلوا گزشتہ سال اکتوبر میں فالج کا شکار ہوئیں اور دماغی طور پر مردہ قرار دے دی گئیں تاہم ڈاکٹروں نے جائزہ لیا تو اس وقت نو ہفتوں کے بچوں کے دل بدستور ماں کے پیٹ کے اندر دھڑک رہے تھے۔

جس پر طبی ماہرین نے ان کے جسم کو وینٹی لیٹر پر رکھ دیا، جس کے 123 دن بعد ایمرجنس آپریشن کے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی۔یہ دماغی طور پر مردہ کسی شخص کے جسم کو مصنوعی طریقے سے زندہ رکھنے کی سب سے زیادہ مدت بھی قرار دی جارہی ہے۔بچوں کے والد نے ان کی پیدائش کو کرشمہ قرار دیا کیونکہ ابتداء میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ الٹراساؤنڈ میں بچوں کی زندگی کا علم ہوا اور مریضہ کے اعضاء ایسے ہی کام کررہے تھے جیسے وہ زندہ ہو، تو ہم نے اسے بچوں کو بچانے کیلئے جسم کو مشینوں کے ذریعے زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اس کے لیے پرتگال کے ایک ڈاکٹر کی مدد بھی لی جس نے ایسے ہی دماغی طور پر مردہ ایک خاتون کے کیس پر کام کیا تھا، جس کے بچے کی پیدائش 107 دن بعد ہوئی۔قبل از وقت پیدا ہونے وال ان بچوں کو ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیا ہے، جنھیں تین ماہ تک انکوبیٹر رکھا گیا اور اب ان کی دیکھ بھال فرینکلین کی والدہ کررہی ہیں۔خاتون کے شوہر کے مطابق میری بیوی اس عرصے کے دوران کئی بار میرے سامنے آئی، ایک رات وہ میرے بستر پر بیٹھی اور کہنے لگی کہ اب میں دنیا میں واپس نہیں آسکتی، میں ایک خوبصورت جگہ میں ہوں، مگر تمہارا ایک بڑا مشن پورا ہونا باقی ہے اور وہ بچوں کی نگہداشت ہے، جس کے لیے تمہیں مضبوط ہونا ہوگا اور زندگی کو جینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…