جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ختنہ پاکستانی ٹریول انڈسٹری کے لیے سونے کی کان بن گیا، خلیجی ممالک میں ختنے پر کتنے لاکھ روپے خرچ آتا ہے اور پاکستان میںیہ سہولت کتنے میں دستیاب ہے؟ دلچسپ رپورٹ‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے ختنوں کے لئے مجبورا پاکستان کا سفر کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں انہیں اپنے بچے کے ختنے کی سرجری پر 29ہزار سے ایک لاکھ15ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں جبکہ پاکستان میں انہیں سرجری کی یہ سہولت چند سو روپے میں دستیاب ہوتی ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق اکثر پاکستانی والدین بچے کے ختنے پر ہونے والے بھاری اخراجات سے بچنے کیلئے پاکستان کا سفر کرتے ہیں۔

ابو ظہبی کے نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں ایک بچے کے ختنے پر اوسط لاگت ایک ہزار سے چار ہزار درہم آتی ہے۔والدین شکایت کرتے ہیں کہ اس طریقہ کار کے لئے اتنی بھاری رقم کا مطالبہ بہت زیادہ ہے، جب کہ اتنی معمولی سی سرجری ان کے اپنے ملک پاکستان میں چند سو روپے میں ہو جاتی ہے ۔متحدہ عرب امارات میں ایک ہیلتھ انشورنش کمپنی ختنے کی سرجری کی سہولت فراہم کرتی ہے، لیکن وہاں زیادہ تارکین وطن کے پاس اسکی ہیلتھ انشورنس نہیں ہے، متحدہ عرب امارات کے زیادہ ترمقامی افراد اپنے بچوں کے ختنے ہیلتھ انشورنس پالیسی کے تحت کراتے ہیں جہاں انہیں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔ابو ظہبی میں مقیم منور علی کا کہنا تھا کہ یہ سرجری یہاں بہت مہنگی ہے ،لہذا میں نے اپنے تمام بچوں کی سرجری پاکستان سے کرائی۔ایک اور پاکستانی علی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں کلینک پر چند سو رپوے میں اس کی سرجری کرالیتے ہیں۔ایک بھارتی مسلمان کا کہنا تھا کہ اس نے شارجہ کے ایک کلینک سے 5سو درہم میں اپنے بچے کے ختنے کرائے۔ماہرین طب اس معاملے میں احتیاطی تدابیر کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں،یورالوجسٹ کا کہنا ہے اپنے بچوں کے ختنے کی سستی سرجری پر احتیاط سے کا م لیں یہ مہلک بھی ہوسکتا ہے۔عام طور پر نوزائیدہ کی معمولی سرجریوں پر دس سے بیس منٹ وقت لگتا ہے۔ ابو ظہبی کے یونیورسل ہسپتال کے ماہر یورولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مسئلہ ختنے کرنے میں نہیں ہے، لیکن غلطی اس وقت ہوتی ہے جب بچے کا مناسب طریقے سے طبی مائنہ نہ کیا ہو۔کچھ صورتوں میں اگر بچہ انیمیا یا ہیموفیلیا میں مبتلا ہو اور اس صورت میں یہ سرجری کردی جائے تو اس وجہ سے بچے کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…