پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر پر یہ کام کرنا ہوگا‘‘ پاکستانی عدالت نے تاریخ میں پہلی بار مجرم کو انوکھی سزا دیدی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے دلچسپ سزا سناتے ہوئے ملزم کو ہر جمعہ کو قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہنے کا حکم دیا جس پر ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلاناجان لیواہے‘‘ تحریر ہوگا.تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ کی یہ انوکھی سزا جوڈیشل مجسٹریٹ

ایسٹ شعیب الہیٰ نے سنائی جس کے تحت ملزم کو ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلانا جان لیوا ہے‘‘ والا پلے کارڈ اٹھا کر ہر جمعہ کو دو گھنٹے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کے باہر کھڑا ہونا ہوگا.مجرم قاسم کو یہ سزا ایک سال تک کے لیے سنائی گئی ہے اور ہر جمعہ کو دو گھنٹے کے لیے قائد اعظم کے گھر پر سر راہ پلے کارڈ لے کر کھڑے ہونے کی نگرانی کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کےسیکشن آفیسر کو تفویض کی گئی ہے جو خود ملزم سے سزارا پر عملدرآمد کروائیں گے.یاد رہے دو ملزمان قاسم اور اور محمد اسلام نے2015 میں سابق صدر پرویزمشرف کے پروٹوکول میں شامل ایک اہلکار کو ٹکرماری تھی جس کا مقدمہ مقامی عدالت میں درج کر کے دونوں مکزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں تحقیقات ایک ملزم محمد اسلام کو بری کردیا گیا ہے جب کہ دوسرے مجرم قاسم کو انوکھی سزا سنائی گئی.

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…