جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آپ کی ہتھیلی پر ہونے والی کھجلی کا علم نجوم سے کیا تعلق ہے ؟ حیران کن انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لڑکا ایک نجومی کے پاس گیا اور کہا بابا جی کچھ دنوں سے میرے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں خارش ہورہی ہے ۔ نجومی نے کہا تمہیں کہیں سے دولت ملنے والی ہے۔ لڑکے نے کہا کبھی کبھی بائیں ہاتھ میں بھی خارش شروع ہوجاتی ہے۔نجومی نے کہا تم اور زیادہ امیر بننے والے ہو۔

لڑکے نے خوش ہوکر کہا بابا جی مجھے کبھی کبھی ہاتھ کی ہتھلیوں کے ساتھ ساتھ پاؤں کےتلوں میں بھی خارش شروع ہوجاتی ہے۔نجومی نے غصے سے کہا: اوئے اُٹھ ایتھوں۔ تینوں تے “کھرک” پئی ہوئی اے۔ )مطلب اٹھ یہاں سے تمہیں تو خارش پڑی ہوئی ہے کہیں مجھے بھی خارش نہ لگا دینا( دنیا بھر کے معاشروں میں کچھ عجیب وغریب اور دلچسپ روایات بکھری پڑی ہیں جو کبھی کبھی حقیقت بھی بن جاتی ہیں اور کبھی صرف ایک خیال ہی ثابت ہوتی ہیں تاہم لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اب بھی ان روایات پر یقین رکھتی ہے ان ہی میں ہتھیلیوں سے متعلق چند دلچسپ روایات دنیا بھر کے معاشروں میں رائج ہیں اور ہر کوئی اسے اپنے ہی انداز میں معنی دیتا ہے۔آئیے اپنے پیج کے دوستوں کو ہتھیلی کی کھجلی کے بارے دلچسپ و عجیب روایات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ 1۔ پاکستان سمیت برصغیر کے اکثرمعاشروں میں ہتھیلی میں ہونے والی کھجلی کوبڑی اہمیت دی جاتی ہے اورلوگوں کا ماننا ہے کہ اگر سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ جلد دولت مند بننے والے ہیں یا پھر دولت آپ کے پاس آنے والی ہے اسی طرح بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی کو بدقسمتی یا دولت کے ہاتھ سے نکل جانے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

2۔ کچھ معاشروں میں بائیں ہاتھ میں کھجلی کا مطلب ہے کہ یہ آپ کے ہاتھ سے جانے والی دولت کو روک لے گی۔ 3۔کچھ معاشروں میں لوگ اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی اس بات کی علامت ہے کہ جو آپ نے محنت کی تھی اس کا انعام ملنے والا ہے اسے ریاضی کی زبان میں کہتے ہیں کہ دایاں برابر ہے کیش کے اور بایاں برابر ہے رقم کا کھونے کے۔ 4۔کچھ معاشروں میں لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر آپ زیادہ دولت کے خواہش مند ہیں تو

اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو جیب میں ڈال کر مسلیں اور اس عمل کے نتیجے میں جیسے ہی کھجلی شروع ہوگی تو سمجھ لیں کہ پیسہ آپ کے پاس آنےوالا ہے۔ 5۔ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں مسلسل کھجلی سے اکثرلوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور فکر میں لگ جاتے ہیں کہ اسے کیسے روکا جائے تو اس کے لیے آپ کو اپنے ہاتھ کو کسی لکڑی کے ساتھ رگڑنا ہوگا جس سے کھجلی غائب ہوجائے گی جب کہ اس کے لیے آپ گھر میں موجود ٹیبل کا کونا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

6۔ ایک قدیم رویت ہے کہ ہتھیلی میں کھجلی ہاتھ کی اندرونی توانائی کے بہاؤ کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے جب کہ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی اثرقبول کرنے والی اور غیرمتحرک اوردائیں ہاتھ کی ہتھیلی سرگرم اثر رکھتی ہے، اس لیے جب بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی ہوتی ہے تو اس کے معنی ہیں کہ کچھ کام آپ کی زندگی میں آنے والا ہے جس میں آپ کی رقم خرچ ہوگی یعنی پیسہ آپ کے ہاتھ سے جائے گا جب کہ دائیں ہاتھ میں کھجلی کا مطلب ہے کہ آپ نے جو خدمات انجام دیں تھی

اس عوض آپ کوپیسہ ملنے والے ہیں۔ 7۔ اس حوالے سے بھارت میں پانی جانے والی روایات کچھ مختلف ہیں جہاں دائیں ہتھیلی میں کھجلی کا مطلب ہے کہ دولت مردوں کے پاس آئے گی اور بائیں ہاتھ میں کھجلی کے معنی ہیں کہ دولت عورت کے پاس آئے گی۔ جولوگ ان روایات کو نہیں مانتے ان کی سوچ سب سے مختلف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں کھجلی ہورہی ہے تو آپ کی جلد خشکی یا پھر الرجی کا شکار ہے جس کے لیے آپ کا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…