اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین مختلف پوسٹوں پر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں لیکن اب یہ سوال پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے کہ کیا سوشل میڈ یا صارفین اپنے سچے جذبات کا اظہار کرتے ہیں یا پھر صرف رسمی بیان دے کر کام چلاتے ہیں ۔
سوشل میڈ یا صارفین مختلف پوسٹوں پر زور سے قہقہ مارنے کے لیے ”lol“کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات ”lol“کا یہ اظہار صارف کے درست جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا ۔اس حوالے سے زمبابوے کے مفتیاعظم اسماعیل مینک نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی اسماعیل مینک نے لکھا کہ اگر لوگ ہنسے بغیر ہی ”lol“کا استعمال کر رہے ہیں تو یقینا وہ پیار کے بغیر ہی ”i love you“کا استعمال بھی کر سکتے ہیں لہذا اس قسم کے اظہار سے پاگل مت بنیں۔زمبابوے کے مفتی اعظم کے اس بیان پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی ان کی حمایت کی ۔