لاس اینجلس (آئی این پی) چینی زبان سپینی زبان کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ بولی جانیوالی غیرملکی زبان ہے،اس کی اطلاع سی بی ایس لاس اینجلس نے بہت مشہور دلاوری کمپنی 24/7وال سٹریٹ کی طرف سے کئے جانیوالے سروے کے حوالے سے دی ہے، اس تحقیق میں امریکی سینسس بیورو (یو سی بیز )2015
ء کے ملک میں اکثر سب سے زیادہ بولی جانیوالی زبانوں کے بارے میں امریکن کنزیومر سروے کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ریاستی باشندوں کے آباؤاجداد کے بارے میں یو سی بی کے اعدادوشمار کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ، نتائج کے مطابق قریباً 40ملین امریکی شہری ملک میں سپینی زبان بولتے ہیں جبکہ چینی زبان بولنے والوں کی تعداد 2.1ملین ہے ، ٹیگا لاگ ، ویتنامی ، فرانسیسی ، عربی اور کوریائی زبان بولنے والوں کی تعداد ملک بھر میں 1ملین سے زیادہ ہے ، سرکاری سطح پر جرمنی انگریز ی اور سپینی زبان کے بعد 50ریاستوں میں سب سے زیادہ عام بولی جانیوالی زبان ہے جبکہ مجموعی طورپر سات ریاستوں میں ویتنامی زبان زیادہ مسلسل بولی جاتی ہے، انگریزی اور سپینی زبان کے بعد چینی آرکنساس ، میری لینڈ ، نیو جرسی ، نیویارک اور پنسلوانا میں تیسری سب سے زیادہ بولی جانیوالی زبان ہے، کیلیفورنیا ٹیگالاگ جو کہ فلپائنیوں میں بولی جانیوالی عام زبان ہے ، سپینی زبان کے علاوہ سب سے زیادہ بولی جانیوالی غیر ملکی زبان ہے، کیلیفورنیا میں دوسری مقبول غیر ملکی زبانوں میں چینی ، ویتنامی ، جرمن اور فرانسیسی زبانیں شامل ہیں ۔