جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہمارے ہوٹل میں ٹھہریں، ایک سال کے دوران طلاق ہوگئی تو۔۔۔ ہوٹل نے انوکھی پیشکش کر دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(آئی این پی) سویڈن میں ہوٹل کے معروف گروپ’’کنٹری سائیڈ‘‘ نیپہلے سال میں ہی علیحدگی پر جوڑے کو رقم واپس کرنے کی پیشکش کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بقسویڈن میں ہوٹل کے معروف گروپ’’کنٹری سائیڈ‘‘ نے اپنی نئی پیش کش میں کہا ہے کہ اس کے کسی بھی مقام پر قیام کرنے والا شادی شدہ جوڑا اگر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے پہلے ہی سال علیحدہ ہو جاتا ہے تو اسے معاوضہ واپس کر دیا

جائے گا۔گروپ کی ترجمان اینا میڈسن کے مطابق اس پیش کش کا مقصدزیادہ سے زیادہ لوگوں کو وقت گزر جانے سے قبل تعلقات کی اہمیت باور کرانا ہے۔ہوٹل کو ادا شدہ معاوضے کی واپسی کے لیے شوہر اور بیوی کا ایک ہی بکنگ نمبر ہونا ضروری ہے۔ ایک سال کے اندر طلاق ہو جانے کی صورت میں دونوں افراد ہوٹل کو آگاہ کر دیں جس کے بعد انہیں ہوٹل میں دو راتوں کے قیام کے اخراجات واپس کر دیے جائیں گے۔اس سلسلے میں شرط یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان قانونی طور پر شادی کا معاہدہ ہو اور دونوں نے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں قیام کیا ہو۔ہوٹل گروپ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش کش بہت سی شادیوں کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔سال 2014 میں سویڈن میں 47 ہزار شادیاں اور 24 ہزار طلاقیں ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…