فیصل آباد (آئی این پی ) تین رکنی بارات لے جا کر فیصل آباد کے سجاد نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی، دولہا چنگچی اور بس میں سسرال جاکر دلہن کو بیاہ کر لے آیا، بارات میں دلہا کی ماں، بھانجی اوررشتہ کرانے والی خاتون شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے رہائشی اور موٹر سائیکلوں کے پنکچر لگانے والے نوجوان سجاد محمود نے انتہائی سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کرد ی۔
سجاد نے شادی میں کسی دوست یا رشتہ دار کو مدعو نہیں کیا مگر ساری رسمیں ادا کیں، اپنی ماں بھانجی اور رشتہ کروانے والی خاتون کے ہمراہ سجاد گھر سے چنگ چی سے کھڑریانوالا اور پھر ایک عا م بس میں سوار ہوکر لاہور پہنچا۔سسرالی گاؤں جلو پہنچنے کے لئے ایک جاننے والے نے اپنی گاڑی فراہم کی، نکاح کے بعد دودھ پلائی کی رسم میں بڑی مشکل پیش آئی ۔سب اخراجات سادگی سے انجام پائے۔ تین رکنی بارات کو کھانا کھلایا گیا۔ رخصتی کا وقت آیا تو گاڑی جاچکی تھی، سجاد اپنی دلہنیا کوچنگ چی رکشے میں ہی واپس لے گیا۔