اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گدھے اور کتے کے گوشت کی وجہ سے متنفر لاہوریوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، لاہور میں پہلی بار بکرے کے گوشت سے مہنگے شتر مرغ کے گوشت کی فروخت شروع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دل لاہور میں ہوٹلوں اور ریستوران اور گوشت کی دکانوں سے گدھے اور کتے کے گوشت کی برآمدگی کی خبریں آنے کے بعد گوشت سے متنفر کھابوں کے شوقین لاہوریوں کے لئےشتر مرغ کے گوشت کی خبر نے خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
لاہور میں کھلنے والی دکان میں شتر مرغ کا گوشت پندرہ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہےجس کو لاہورکے شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بکرے کے گوشت سے مہنگا ہونے کے باوجود ترجیح دینا شروع کر دی ہے اور اس کی خرید میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں شتر مرغ کا گوشت فروخت ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق شتر مرغ کا گوشت کولیسٹرول فری ہے اور دل کے مریضوں کے لئے بھی فائدے مند ہے ۔