ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب پر اس وقت دنیا کی انتہائی مقبول ترین ویڈیو کون سی ہے جسے 3ارب لوگ دیکھ چکے ہیں ؟ 

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو نے 300 کروڑ یعنی 3 ارب ہٹس کا اعزاز حاصل کرلیا۔یو ٹیوب جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کون کتنا دیکھا جارہا ہے صرف ایک کِلک سے پوری دنیا کو پتا چل جاتا ہے۔اب کسی کو اعدادوشمار کا گورکھ دھندہ یا بلند و بانگ دعوے دھوکہ نہیں دے سکتے۔یوٹیوب پرہِٹس اور لائیکس سب کے سامنے ہوتے ہیں۔

اب کوئی اس پر بھی محنت کر کے یا چالاکی سے آگے بڑھے وہ الگ بات ہے لیکن نمبرز گیم روزسب کے سامنے ہیں۔آئیے آپ کو اعداد و شمار کی اِس بھول بھلیوں میں لے چلتے ہیں کچھ نمبرز آگے پیچھے بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس جمع ضرب تقسیم کے کھیل میں گڑبڑ کا امکان ہمیشہ رہتا ہے ۔اور یہاں اس دنیا میں سیکنڈوں میں ہزاروں لاکھوں کی دنیا بدل جاتی ہے۔یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو کا نام ہے’ڈیس پاسیٹو‘ یہ یوٹیوب کی تاریخ کا پہلا ویڈیو ہے جسے بار بار دیکھنے والوں نے 3 ارب یعنی 300,000,0000 بار دیکھ لیا ہے۔یہ ویڈیو اسی سال 12 جنوری کو ” اپ لوڈ “ ہوا یعنی صرف 206 دنوں میں اس گانے کو 3 ارب سے زائد بار دیکھا گیا ہے یعنی اس فارمولے سے اس ویڈیو کو پوری دنیا میں روزانہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاتا ہے۔اس ویڈیو کو لاسپنیش زبان میں بنایا گیا ہے۔اس گانے کوپورٹو ریکو کے راک اسٹار ”لوئیس فونسی “ اور” ڈیڈی یانکی“ نے گایا ہے. گانے کو اب تک 1کروڑ70لاکھ لائکس بھی ملے ہیں۔یوٹیوب پر دوسرا نمبر ہے ’سی یو اگین‘ کا یہ ویڈیو سانگ ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس7‘ کا اوریجنل ساوٴنڈ ٹریک ہے ۔یہ ویڈیو یو ٹیوب کی تاریخ کی دوسری ویڈیو ہے جس کو اب تک 3 ارب ہٹس ملے، یہ گانا تقریبا 853 دن پہلے ریلیز ہوا یعنی اس گانے کو دنیا بھر میں اب تک صرف یو ٹیوب پر روزانہ اوسطاََ 35 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاتا ہے۔اس گانے میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس سے شہرت پانے والے پال والکر کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیاتھا۔

پال والکر اس فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے تھے۔ یہ ویڈیو سانگ ’وز خلیفہ‘ اور’ چارلی پتھ‘ نے گایا تھا ۔اس ویڈیو کو صرف یو ٹیوب پر 1کروڑ60لاکھ ’لائکس‘ بھی ملے۔ اربوں کی دوڑ میں تیسرا نمبر ہے’دی گگنم اسٹائل‘ کا ،اس گانے کو جنوبی کوریا کے راک اسٹار ’پی ایس وائی‘ نے گایا تھا۔یہ گانا یو ٹیوب پر پانچ سال پہلے ’اپ لوڈ‘ کیا گیا تھا۔گگنم اسٹائل کو اب تک 1848 دنوں میں 2 ارب 92 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس گانے کو اوسطاََ روزانہ تقریبا 16لاکھ بار دیکھا جاتا ہے ۔[گگنم‘ اسٹائل کو اب تک دنیا بھرسے 1کروڑ30لاکھ ’لائکس‘ بھی مل چکے ہیں۔گگنم اسٹائل پہلا یوٹیوب ویڈیو تھا جس نے پہلے

ایک ارب پھر 2 ارب ہٹس کے ریکارڈ بنائے لیکن 300 کروڑ کی دوڑ میں یہ ویڈیو ’ڈیس پاسیٹو‘ اور ’سی یو اگین‘ سے ہار گیا ہے۔انگلش گانوں سے بالی وڈ اور پھر پاکستانی گانوں کی مقبولیت میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ان سب کی فلموں کے بزنس میں ہوتا ہے۔ سال کی سب سے کامیاب ہالی وڈ فلم کھرب میں بزنس کرتی ہے، بالی وڈ فلم اربوں میں اور پاکستانی فلم کروڑوں میں۔بالی وڈ کے یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیو گانا فلاپ فلم ’بے فکرے‘ کا ہے اس’نشے سی چڑھ گئی‘ گانے میں رنبیر سنگھ اور ونی کپور نے جلوہ دکھایا ہے۔ ارجیت سنگھ کی آواز میں اس گانے کی ویڈیو کو صرف 10مہینوں میں29کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یو ٹیوب پر دوسرا مقبول گانا بھی ایک اور فلاپ فلم ’بار بار دیکھو‘ کا ہے، کترینا کیف اور سدھارتھ ملہوترہ پر پکچرائز ہونے والے گانا ’کالا چشمہ‘ 10 ماہ میں 26 کروڑ 42 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔ یو ٹیوب پر تیسرا مقبول گانافلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا “ کا ہے ۔اس گانے کو صرف 6 ماہ میں 26 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔اسی یو ٹیوب پر سُروں کی شان راحت فتح علی خان کے گانے کی ویڈیو کو بھی بڑا اعزاز ملا ہے۔ راحت کے تین سال پہلے ریلیز ہونے والے البم’بیک ٹو لو‘ کے گانے’تیری آنکھوں کے دریا کااترنا بھی ضروری تھا، محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ کو یوٹیوب پر اب تک 24 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں راحت کے ساتھ گوہر خان، کوشال ٹنڈن اورایلی اورم نظر آئے یعنی راحت فتح علی خان سے بڑا کوئی اور اسٹار نہیں تھا۔ اس گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے دیا تھا۔ یہ گانا یوٹیوب پر 8 جون 2014 کو ریلیز کیا گیا۔ اگر اعداد و شمار میں آپ کو الجھنا ہو تو ہم آپ کو الجھاتے ہیں کہ اس گانے کو ریلیز ہوئے اب تک تقریبا 1135 دن ہوچکے ہیں یعنی 24 کروڑ کے اسٹاپ تک پہنچنے کیلئے اس ویڈیو کواوسطاََ ہر روز تقریبا 2 لاکھ نے ’کِلک‘ کیا اور سریلی انکھیوں والے اونچے سُروں کا سرور لیا۔اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 8 لاکھ سے زیادہ ”لائکس “ بھی ملے۔راحت فتح علی خان کا یہ وڈیو مقبولیت میں

بالی وڈ کے لاکھوں گانوں میں سے صرف تین گانوں سے پیچھے ہے۔ پانچویں نمبر پر ہنی سنگھ کافلم عاشقی کا ریمکس سانگ ’دھیرے دھیرے‘ ہے اس گانے میں ریتک روشن اور سونم کپور نے جلوہ دکھایا۔ یہ ویڈیو 2 سال پہلے ”اپ لوڈ “ ہوئی۔اس گانے کو بھی اب تک تقریباََ 24 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔راحت فتح علی کا ویڈیو اس گانے کو ہرا کر اب تک بالی وڈ کا سب سے مقبول غیر فلمی ویڈیو بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…