بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

جاپان کا وہ اہم علاقہ جہاں عورتوں کاداخلہ ممنوع ہے،مردوں کو بھی داخل ہونے کیلئے کپڑوں سے ’’محروم‘‘ہونا پڑتاہے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے جاپان میں قدیم مذہبی حیثیت رکھنے والے اس جزیرے کو عالمی ورثہ قرار دے دیا ہے جہاں عورتوں کا داخلہ منع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی

جہاں سمندر میں جانے والوں کی خیریت کے لیے دعا کی جاتی تھی۔ اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی۔ جزیرے پر اترنے سے پہلے مردوں کو اپنے کپڑے اتار کر پاک ہونے کی رسم ادا کرنی ہوتی ہے۔واپسی پر انہں یہاں سے کوئی بھی چیز بطور نشانی لے جانے کی اجازت نہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے دورے کی تفصیلات کسی کو بتا سکتے ہیں۔ یہ عبادت گاہ تعمیر کی گئی تھی اوکینو شیما پر سمندر میں جانے والے جہازوں اور چین اور کوریا کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے دعا کی جاتی تھی۔اس جزیرے پر ہزاروں نوادارات بطور تحفہ لائے گئے جن میں کوریا سے لائی جانے والی سونے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اس جزیرے پر ہر سال میں صرف ایک دن کے لیے لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہ قدیم روایت ہے جو اب بھی قائم ہے۔یہاں آنے والوں کی تعداد بھی صرف 200 افراد تک محدود ہے۔ انہیں لازمی طور پر سمندر میں طہارت کا عمل کرنا ہوتا ہے اور سب سے متنازع چیز ان کا مرد ہونا لازم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…