اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

ہاتھوں کی لکیریں پڑھنے کا آسان طریقہ، خوداپنا ہاتھ دیکھنے کا طریقہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ ہاتھوں کی لکیروں میں تقدیر لکھی ہوتی ہے، اسی لیے لوگ اپنے ہاتھ کو پڑ ھوانے کے لیے مختلف پالمسٹ کے پاس جا تے ہیں اور نہ جانے کتنے پیسے دے کے اپنی تقدیر کے حوالے سے معلوم کرتے ہیں۔بعض لوگ اس چیز کو نہیں مانتے اور ہاتھوں کی لکیروں پر یقین نہیں کرتے اور اپنا ہاتھ دیکھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔یکن جو لوگ ہاتھ دیکھانے کے شوقین ہیں ان کو اب آپ کو پالمسٹ کے پاس جاکے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے

خوداپنا ہاتھ دیکھنے کا طریقہ

آپ اپنے ہاتھ کی لکیریں خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔ہاتھ کی کون سی لکیر کیا کہلاتی ہے، یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔لائف لائن:لائف لائن آپ کی زندگی کی پیشگو ئی کرتی ہے۔یہ آپ کے ہاتھ کی بہت اہم لکیر ہوتی ہے اور تا حیات آپ کے ہاتھ میں موجود رہتی ہے۔ یہ لکیر انڈکس فنگر سے لے کے انگوٹھے کے آخر تک جاتی ہے اور انگریزی کا حرف لٹا C بنا دیکھائی دیتا ہے۔اگر آپ کی اس لکیر میں اضافی لکیریں ہیں تو یہ اضافی لکیریں آپ کی زندگی میں ہونے والے واقعات کی پیشگوئی کرتی ہیں۔مثال کے طور پر آپ کی زندگی میں کوئی ہونے والے حادثے کی پیشگوئی یہ لکیر کرتی ہے۔اس کے علاوہ اگر آ پ کی لائف لائن بہت بڑی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ لمبی عمر پائیں گے اور اگر یہ لکیر ٹوٹی ٹوٹی بنی ہے تو اس کا مطلب آپ کوصحت کے مسائل درپیش آسکتے ہیں۔ہیڈ لائن:یہ لکیر ہاتھ کی دوسری اہم لکیر ہوتی ہے۔اس کے ذریعے آپ کے عقائد ، فلسفے اور آپ کے رویے کے حوالے سے پتہ چلتا ہے۔اس کے علاوہ اس لکیر کے ذریعے آپ کی ذہانت اور دماغی صلاحیت بھی معلوم ہوتی ہے۔غرض یہ آپ کے ہاتھ کی بہت اہم لکیر ہے اور اس لکیر کا ہاتھ میں موجود ہونا بھی بہت ضروری ہے۔یہ لکیر آپ کے ہاتھ میں لائف لائن کے برابر اور اوپر موجود ہوتی ہے۔اگر آپ کی لائف لائن اور ہیڈ لائن ملتی ہوئی شروع ہو رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی دماغی صلاحیت بہت اچھی اور مضبوط ہے،

اگر یہ لکیر بہت بڑی ہے تو اس کا مطلب آپ حقیقت پسند انسان ہیں، اگر یہ لکیر لہری قسم کی ہے تو اس یہ مراد آپ ہر ایک چیز کو لے کے بہت سوچتے ہیں، اگر آپ کی لکیر ب شکل کی ہے اس مراد آپ بہت تخلیقی او صویری ہیں۔ہارٹ لائن:یہ لائن آپ کی زندگی کی لگن کے بارے میں بتاتی ہے کہ آپ کو کسی چیز کو لے کے کتنی لگن ہے۔جتنی گہری یہ لکیر ہوتی ہے اْ تنی ہی گہری آپ کی لگن تصور کی جاتی ہے۔یہ لکیر آپ کی انڈکس فنگر سے لے کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی تک بنی ہوتی ہے اور یہ لکیر ہیڈ لائن کے اوپر بنی ہوئی ہوتی ہے۔

فیت لائن:اس لکیر کو قسمت کی لکیر بھی کہا جاتا ہے۔اس لکیر کے ذریعے آپ کی قسمت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ یہ لکیر ہاتھ کے بالکل بیچ میں بنی ہوتی ہے۔اگر یہ لکیر پوری اور مضبوط بنی ہوئی ہے تو آپ کی زندگی آپ پر بہت مہربان رہنے والی ہے اور اگر یہ لکیر ٹوٹی ہوئی بنی ہے تواس سے مراد آپ کی زندگی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

یرج لائن:میرج لائن کے ذریعے آپ کی شادی کی زندگی معلوم ہوتی ہے۔ یہ لکیر چھوٹی انگلی کے نیچے موجود ہوتی ہے اور یہ بالکل چھوٹی سی ہوتی ہے۔ اگر یہ لکیر اوپر نیچے دو بار بنی ہے توا س کا مطلب آپ کی شادی دو بار ہوگی، اگر یہ لکیر آخر سے کانٹے کی طرح ہے تو اس سے مراد آپ کی منگنی بہت زیادہ لمبی چلے گی، اگر آپ کی لکیر آغاز سے کانٹے کی طرح ہے تو اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ کی علیحدگی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…