بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

قدیم مصری ممیوں کے جینز کس قوم سے جا ملے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق قدیم مصری دور کی ممیوں میں ترک جینز کے آثار ملے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں 1400 سے 400 قبل مسیح کی ممیوں کے تجزئیے کے بعد سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان حنوط شدہ لاشوں کے جینز بحر روم کے علاقے کے انسانوں سے زیادہ قریب ہیں۔توبین گین یونیورسٹی اورمیکس پلانک انسانی تاریخ کے سائنسی انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں پہلی حقیقی جنیاتی ڈیٹا بیس کی تشکیل کی گئی ہے۔نیچر کمیونیکیشن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے
کہ جدید مصریوں کے اجداد میں زیادہ تر صحارا زیریں افریقیوں کے جین موجود ہیں۔ تحقیق کے مطابق قدیم مصری اپنے جین کے حوالے سے مشرق قریب کے انسانوں سے زیادہ قریب تھے۔تحقیق کے سربراہ جوہانز کراوس نے اس بارے میںکہا کہ ہم نے151 ممیوں پر تحقیق کی اور اس دوران ہم نے اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کی کہ آیا اسکندر اعظم اور دیگر کے جینز مصریوں کے جین پر اثر انداز ہوئے ہیں یا نہیں۔تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ قدیم مصریوں کے جینز میں اناطولیہ اور یورپ کے انسانوں کے جینز کے آثار موجود ہیں لیکن موجودہ مصریوں کے جینز میں افریقی اثرات حاوی ہیں۔اطلاع کے مطابق یہ تحقیق ا س وقت تک مصر کی ممیوں کے جنیاتی نقشے پر کیا جانے والا پہلا اور جامع ترین کام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…