جینیوا( آن لائن ) سیاحت کے لئے محفوظ اور موزوں ترین 136 ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پہلے جب کہ پاکستان 133ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ اکنامک فورم نے سیاحت اور سفر کرنے کے لئے موزوں ترین 136 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سیاحوں کو سیکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
ٹریول اینڈ ٹورازم کمپیٹیٹونیس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ 6.65 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ متحدہ عرب امارات 6.60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پئس لینڈ معمولی فرق سے 6.57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔حیران کن طور پر دنیا کے نامور سیاحتی ملک امریکا اور برطانیہ فہرست میں زمبابوے سے بھی پیچھے ہیں جن کا نمبر بالترتیب 84 اور 78واں ہے۔ سیاحوں کے لئے 10 بہترین ممالک میں اومان، ہانگ کانگ، سنگاپور اور ناروے بالترتیب چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ آٹھویں، راونڈا نویں اور قطردسویں نمبر پر ہے۔سیاحوں کے لئے سب سے کم محفوظ ملک کولمبیا کو قرار دیا گیا ہے جس کا نمبر فہرست میں 136واں ہے جب کہ جنگ سے متاثرہ یمن درجہ بندی میں 135ویں اور ایل سلواڈرکا نمبر 134واں ہے۔ فہرست میں مصر 130 ویں، وینزویلا 131، نائجیریا 132 ویں اور پاکستان 133ویں نمبر پر ہے۔۔#/s#