جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’جو طلاق دے گا اس کو ایک گھر ملے گا‘‘یہ اعلان کس ملک میں کیا گیا ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)مشرقی چین کے ایک گاؤں میں حکومت کی جانب سے جبراً بے دخل کیے جانے پر زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے لیے 160 جوڑوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل میں یہاں مقیم لوگوں کے گھروں کو زبردستی منہدم کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی چین کے جیانگسو صوبے میں ایک ہائی ٹیک ڈیویلپمنٹ زون بنایا جانا ہے اور یہ گاؤں اس کے دائرے میں آتا ہے۔یہاں کے لوگوں کو لگا کہ اگر وہ

 

طلاق لے کر اکیلے شخص کے طور پر دعوی کرتے ہیں تو انہیں ایک اور گھر مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ انہیں کم از کم 19 ہزار ڈالر کا اضافی معاوضہ بھی ملے گا۔گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کو معاوضے میں 220 مربع میٹر کا گھر ملے گا، جبکہ طلاق کے بعد باہر جانے والے شخص کو 70 مربع میٹر کا اضافی گھر اور معاوضہ ملے گا۔کچھ جوڑے تو 80 سال سے بھی زیادہ عمر کے ہیں اور سب سے زیادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگے بھی ساتھ رہنے کی منصوبہ بندی رکھی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا معاوضوں کے نظام میں کوئی خامی ہے یا نہیں اور یہ کہ ان کے اس اقدام کا انہیں واقعی متوقع فائدہ ہوگا یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…