اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ موبائل فون پانی میں گر جائے یا کسی غلطی کی وجہ سے ٹیبل پر رکھے پانی کی زد میں آ جائے توبہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو یہ جانتے ہیں کے کیا کرنا چائیے۔اکثر جلد بازی میں کچھ ایسا کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہو جاتا ہے ۔لیکن ہم آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے موبائل فون کو پانی جانے کے بعد کیسے بچایا جا سکے۔پانی سے نکالتے ہی موبائل فون بند اورسوئچ آف کر دیں۔موبائل پانی
میں سے نکالنے کے بعد کبھی بھی فوری سوئچ آف نہ کریں۔موبائل فون میں سے بیٹری نکال دیں اورسم اور میموری کارڈنکال دیں اور اس کا پانی کسی نرم کپڑے سے خشک کر لیں اور اسکے بعدموبائل کو چاولوں کے ایک تھیلے میں ڈال دیں اور 2سے3روز بعد نکالیں اور اس کو کچھ دیر کیلئے سورج کی روشنی میں موبائل کو خشک کریں۔موبائل کو ویکیوم کلینر سے بھی خشک کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ اپنی اشیاء موبائل میں ڈال لیں اور موبائل فون کو آن کرلیں۔