اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے کارنیگی میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں موجود بھس بھرے آرٹ کا ایک نمونہ جو 148سال پرانا ہے اپنی مثال آپ ہے،جب ماہرین نے اسکی جانچ کیلئے اسکے ایکسرے کئے توایسے خوفناک انکشاف ہوئے جس کو سن کر ایک طرف تو منفرد فن پارہ قرار دیا جا سکتا ہے تو دوسری طرف عقل حیران رہ جاتی ہے
اور ہر سننے والوںکے پائوں تلے زمین نکل جائیگی۔’’عرب نامہ برپر شیروں کا حملہ‘‘ نامی فن پارہ ایک اونٹ ،اسکے اوپر موجود عرب نامہ براور شیروں پر مشتمل ہے،اس میں ایک شیر زمین پر لیٹا ہے جسے نامہ بر نے ہلاک کیا جبکہ دوسرا اونٹ کی گردن پر حملہ کر رہا ہے ۔اس فن پارے کو 1867میںمشہور فرانسیسی آرٹسٹ جیولیس ویروکس نے تیار کیا۔اب تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ اسکی تیاری میں شیر کی کھالوں میں بھس بھرا اور مصنوعی مٹیریل سے تیار کیا گیاہے پر جب ماہرین نے اس فن پارے کے ایکسرے کئے تو سب حیران کن انکشاف جان کرپریشان ہو گئے کیونکہ اس فن پارے میں اونٹ کی گردن پر گرے نامہ بر کے سر میں اصلی انسانی کھوپڑی ہے جبکہ اسکی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے اکثر حصے بھی حقیقی انسانی ہڈیوں کے بنے ہوئے ہیں ۔