اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینکڑوں پر اسرار غاروں پر مشتمل پاکستانی شہر یہ پر اسرار غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کیں؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ملک میں متعدد ایسے مقامات موجود ہیں، جن سے خود ہمارے ملک پاکستان کی عوام بھی مکمل طور پر واقف نہیں جبکہ یہ مقامات اپنے اندر کئی پراسرار راز سموئے ہیں۔ انہی مقامات میں سے ایک مقام گونڈرانی بھی ہے، جسے شہرروغان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں موجود پہاڑوں میں سینکڑوں غاریں بنی ہوئی ہیں، لیکن ان غاروں کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ بالکل خاموش ہے۔گونڈارنی صوبہ بلوچستان میں کراچی سے 175 کلومیٹر کے

فاصلے پر ضلع لسبیلہ میں واقع ہے۔ یہ شہر قدیم قصبے بیلہ کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ مؤرخین کا خیال ہے کہ ان پہاڑوں میں موجود غاریں بدھ مت مذہب کے پیروکاروں نے تعمیر کی ہیں اور وہ یہاں رہائش پذیر تھے۔ ان غاروں میں چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں، جو مختلف راستوں سے منسلک ہیں۔برطانوی دور میں یہاں 1500 غاریں موجود تھیں، لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انگنت غاریں گر چکی ہیں اور اب صرف 500 غاریں باقی رہ گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…