اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

انسانوں کی وہ نسل جنہیں صرف ہاتھ لگانے سے ہی آدمی کی موت ہوجاتی ہے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کی کہانیاں آپ نے بہت سن رکھی ہوں گی لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ مغربی افریقہ کے ملک بینن (Benin)میں جیتے جاگتے بھوت پائے جاتے ہیں۔ بینن کے ان بھوتوں کو ایگن گن (Egungun)کہا جاتا ہے۔

یہ درحقیقت ملک کے انتہائی پراسرار قبائل کے افراد ہوتے ہیں جو کبھی کبھار روایتی، زرق برق لباس پہن کر عام آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔ان کا لباس اس طرح کا ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا کوئی بھی حصہ عیاں نہیں ہوتا اور ان کی شناخت خفیہ ہی رہتی ہے۔عام دیہاتیوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی بھوت کو چھو لے، وہ شخص اور بھوت دونوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ عام لوگ ان بھوتوں سے مناسب فاصلے پر ہی رہتے ہیں۔یہ ایگن گن جب آبادیوں میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ڈھول والے بھوت بھی ہوتے ہیں جو ڈھول بجا کر آبادی کو ان کی آمدکی اطلاع دیتے ہیں۔ یہ بھوت عام شہریوں کے تنازعات کے فیصلے بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگوں سے انتہائی عجیب و غریب اور بھاری آواز میں بات کرتے ہیں۔ گفتگو میں یہ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو ان دیہاتیوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ دیہاتیوں کا خیال ہے کہ یہ ان کے آبا?اجداد کے بھوت یا روحیں ہیں جو انہیں نصیحتیں کرنے کے لیے دوبارہ زمین پر آ گئی ہیں۔ چنانچہ وہ ان کی ہر بات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور ان کے الفاظ کو براہ راست اپنے اجداد کے الفاظ سمجھتے ہیں۔

 

news-1493991571-2968

news-1493991571-5122

news-1493991571-7412

news-1493991571-7563

news-1493991571-9978

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…