ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خاتون کے جسم سے جیتی جاگتی عجیب الخلقت مخلوق برآمد دیکھ کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین خاتون کے جسم سے کیڑے نکلنا شروع ہو گئے، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے خاتون کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق28سالہ چینی خاتون جنوبی امریکی ممالک کی سیر کیلئے برازیل میں موجود تھی جہاں ایک جنگ میں اسے مونگ پھلی کے سائز جتنی مکھی نے دائیں ٹانگ پر کاٹا جس پر وقتی طور پر خارش پیدا ہوئی جسے اس نے نظر انداز کیا

اور بولیو سمیت دیگر جنوبی امریکی ممالک کا دورہ مکمل کر کے واپس چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئی جہاں اس کی طبیعت اچانک انتہائی خراب ہو گئی اور اس کی ٹانگ سے جہاں اسے برازیل میں ایک غیر معمولی مکھی نے کاٹا تھا کوئی چیز خارج ہوئی ۔ اس کے اہل خانہ اسے فوراََ ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکـٹروں نے اسے فوری طور پر آپریشن روم میں منتقل کیا اور آپریشن کے دوران اسی غیر معمولی مکھی کے دو مزید لاروے (انڈے)اس کی ٹانگ سے نکال لئے بعد ازاں ڈاکـٹروں نے اسے اینـٹی بائیوٹکس ادویات کا استعمال شروع کرا دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس مکھی نما کیڑے کا نام بوٹ فلائے(BOTFLY) ہے اور یہ جنوبی اور وسطی امریکہ کے ممالک میں رہتا ہے۔ یہ اپنے انڈے مچھروں، کیڑے مکوڑوں کے اوپر دیتا ہے۔جب یہ کیڑا انسان کو کاٹتا ہے تو یہ جلد کے اندر اپنے انڈے دیتا ہے اور جلد میں ایک چھوٹا سا سوراخ اس کے لاروے کو سانس دینے میں مدد دیتا ہے اور انسانی خون اور ضلد کے خلیے اس کی غذا بنتے ہیں۔ جب یہ جلد کے اندر پلتا بڑھتا ہے تو جلد پر بہت زیادہ سوزش آنے کے ساتھ اس پر خارش بھی ہوتی ہے۔ اگر اسے جلد سے نہ نکالا جائے تو اس کیڑے کے بچے چھ سے آٹھ ہفتوں میں پیدا ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ برازیل کے جنگلات عجیب الخلقت جانوروں، حشرات الارض اور سائز میں کافی بڑے جانوروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ برازیل کے جنگلات کے متعلق مشہور ہے کہ یہاں ایسے اژدھا بھی پائے جاتے ہیں جو اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ایک سانس میں کئی انسانوں کو نگل لیں اس کا ثبوت کئی سال قبل ایک اژدھا کی لاش ملنے پر ہوا تھا جسے میزائل بردار گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…