ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے 11 مہنگے گھر اور اس کے رہائشی!

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے انتہائی امیر ترین اور با اثر افراد کے مکانات کی قیمتیں اور وہاں موجود آسائشیں آپ کے ہوش اْڑادینے کیلئے کافی ہیں جبکہ ان مکانات میں رہنے والے افراد بھی خاص اور پوری دنیا میں اپنا غیرمعمولی اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ان مکانات اور انکی آرائشیں دیکھتے ہی ہر کسی کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
:11کریسپی ہکس اسٹیٹ:
اس مکان کی قیمت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرہے ۔اس مکان کو آرکیٹیکٹ مورس فیٹیو نے اپنی ذاتی رہائش کیلئے بنایا تھا لیکن اس کی موت کے بعد اب یہ 25ایکٹر پر پھیلا ہوا یہ وسیع و عریض گوشہ اب ٹام ہکس کے زیر استعمال ہے۔جو لیور پول ایف سی ،ڈیلاس اسٹارز اور ٹیکساس رینجرز کے مالک ہیں۔ٹام ہکس نے گزشتہ دس سال میں اس کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے اور اب یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
:10سیون دی پیناکل:
اس مکان کی قیمت 15کروڑ50لاکھ ڈالرہے ۔یلوسٹون کلب کی یہ سب سے وسیع اور شاندار جائیدارہے۔یہاں کئی پولز ،جم ،شراب خانہ اور اپنی اس کی لفٹ بھی ہے،یہ جگہ رئیل اسٹیٹ کمپنی ایڈرا اورٹم بلکس سیٹھ کی مشترکہ مالکیت ہے جو ٹمبر کا کام کرتے ہیں اور دونوں یلواستون کلب کے شریک بانی ہیں لیکن دیوالیہ پن ،طلاقون کے معاملات اور دیگر مسائل نے اسکی دولت و قیمت کو گہنا دیا ہے۔
9:فرینچک ولا:
اس مکان کی قیمت16کروڑ 10لاکھ ڈالرہے۔یوکرین کے دوسرے صدر اولینا فرینچک کی بیٹی اس جائیداد کی مالکن ہے اور وہ اینٹی ایڈز فاؤنڈیشن چلاتی ہیں ،اس محل میں دس بیڈ روم زیر زمین ،سوئمنگ پول ،جم ،سینما اور پینگ روم بھی ہے۔مکان کے اندر سونے ،ماربل اور دیگر قسمتی آرٹ ورک سے سجاوٹ کی گئی ہے۔
8:ہرسٹ کا سل:
اس مکان کی قیمت 16کروڑ50لاکھ ڈالر ہے۔اس قلعے میں 29کمرے ہیں اور اسے مشہور فلم’’گاڈ فادر‘‘میں دکھایا گیا ہے۔اسے اخبار کے ایک مالک نے تعمیر کیا تھا لیکن اب یہ ایج سیاحی مقام ہے اور کیلیفورنیا پارک سسٹم کا حصہ ہے۔یہاں ونسٹن چرچل ،کلارک گیبل اور جیکی کینیڈی جیسی شخصیات بھی ٹھہر چکی ہیں۔
7:ایلیسن اسٹیٹ:
اس مکان کی قیمت 20کروڑ ڈالر ہے ۔23ایکڑ پر پھیلی ہوئی اس جائیداد میں دس عمارتیں ہیں۔انسان کی بنائی ہوئی جھیل تالاب ،ٹی ہاؤس اور حمام بھی ہے۔اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن اس کے مالک ہیں جو 2013تک دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے۔
6:کینسنگٹن پیلس گارڈ :
اس مکان کی قیمت 22کروڑ 20لاکھ ڈالر ہے ۔فولاد تیار کرنیوالے لکشمی متل اس کے مالک ہیں جنہوں نے 2008میں اس کو خریدا تھا ۔بعض اطلاعات کے مطابق اب لکشمی متل اپنا قلعہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
5:فےئر فیلڈ ،نیویارک:
اس مکان کی قیمت 24کروڑ 80لاکھ ڈالر ہے۔یہ اراضی 63ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔اس میں 29بیڈروم،ذاتی بجلی گھر،باسکٹ بال کورڈ،باؤلنگ ایلے ،اسکواش کورٹس ،تین سوئمنگ پول اور 39غسل خانے ہیں جبکہ کھانے کا مرکزی کمرہ 91فٹ طویل ہے۔ریکنو کمپنی کے مالک ایرارینرٹ اس گھر کے مالک ہیں جو کان کنی ،دھاتوں اور کارسازی کا کام کرتے ہیں۔
4:وائٹ ہاؤس:
رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق اس وقت وائٹ ہاؤس کی قیمت 32کروڑ ڈالر ہو گی۔1800کے عشرے میں یہ مقبول ہوا ۔اگرچہ اس میں پر تعیش تعمیرات نہیں لیکن اس صدارتی محل کی تاریخی اہمیت انمول ہے۔
3:ولالیوپولڈا:
اس مکان کی قیمت 73کروڑ60لاکھ ڈالر ہے۔یہ اراضی 50ایکڑ وسیع ،یہ جائیداد یورپ کی مہنگی ترین جائیداد قرار پائی ہے۔اس میں کمرشل گرین ہاؤس ،سوئمنگ پول ،پول ہاؤس اور ایک آؤٹ دور کچن ہے۔اس میں ہیلی پیڈ بھی ہے اور یہاں کا مہمان خانہ بڑے بڑے کروڑ پتیوں کے دولت کدوں سے بھی برا ہے۔1955میں ایلفرڈ ہچکاک کی فلم ’’ٹوکیچ آتھیف‘‘کی شوٹنگ یہاں ہوئی تھی۔اس وقت یہ للی سافراکی ملکیت ہے جو خیراتی کام کرتی ہیں اور بینکارولیم سافرا کی بیوہ ہیں۔
2:آنٹیلا:
اس مکان کی قیمت ایک ارب ڈالر ہے ۔ بھارتی کھرب پتی مکیش انبانی ا س گھر کے مالک ہیں جو ممبئی میں واقع ہے ۔یہ 27منزلہ شاندار عمارت ہے جس کی دیکھ بھال کیلئے 600افراد کا عملہ دن رات کام کرتا ہے ۔
1:بکنگھم پیلس:
اس عمارت کی قیمت ایک ارب 50کروڑ ڈالر ہے،تکنیکی طور پر اسے اب بھی مکان کہا جا سکتا ہے لیکن فروخت کیلئے نہیں ہے ۔2012کے مارکیٹ سروے کے مطابق اگر ا سکی قیمت لگائی جائے تو ڈیڑھ ارب ڈالر ہو گی۔بکنگھم پیلس میں 775کمرے ،19اسٹیت رومز،52بیڈ رومز،188اسٹاف رومز،92آفس اور78باتھ رومز ہیں۔6فروری 1952کو اقتدار سنبھالنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم اس کی مالکن ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…