اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ زمین کا اکلوتا چاند سکڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کا اکلوتا چاند سکڑ رہا ہے اور سکڑنے کے اس عمل کی انتہا پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر غائب ہو جائے گا۔لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس کے سکڑنے کی رفتار انتہائی سست ہے۔
سائنسدانوں نے یہ دعوٰی چاند کے گرد گردش کرتے سیارے سے ملنے والی تصویروں کے تجزئے کے بعد کیا ہے۔ گزشتہ ایک ارب سالوں میں چاند کی سطح پر موجود دراڑوں یا فالٹ لائنز کے ٹکرے ایک دوسرے کے قریب آ گئی ہیں۔سائنسدان چاند کی سطح پر ٹکڑوں کے سکڑنے کی وجہ اس کی اندرونی سطح کے ٹھنڈے ہونے کو بھی قرار دے رہے ہیں۔