منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”وفاداری کی نئی مثال قائم “ مالک کی وفات پر گھوڑے نے ایسا کیا کام کیا کہ دیکھنے والے روپڑے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس دنیا میں سب سے مشکل کام وہ غم برداشت کرنا ہے جو اس دنیا کو چھوڑ دینے والے اپنے پیچھے ان لوگوں کو دے جاتے ہیں جنہیں عمر بھر اپنے بچھڑ جانے والے پیاروںکی جدائی برداشت کرنی ہوتی ہے۔ یہ جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک تازہ ترین مثال لوگوں نےاس وقت دیکھی جب برازیل کے ایک شخص کا گھوڑا اس کی وفات پر رو پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ واگنر ڈی لیما کے گھر والے اور دوست احباب اس وقت حیران رہ گئے جب اس کے گھوڑے سرینو نے اپنا سر تابوت پر رکھا اور ایسے رونے اور آہیں بھرنے لگا جیسے اپنے مالک کی موت پر صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔گھوڑے کی مالک کے ساتھ اس محبت سے متاثر ہوکر واگنر کا بھائی اسے بھی جنازے کے ساتھ قبرستان لے گیا۔واگنر کی آخری رسومات 3 جنوری کو شمال مشرقی برازیل کے شہر پرائیبا میں ادا کی گئی۔ واگنر نئے سال کے پہلے دن موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہا ں اس کے دو آپریشن ہوئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔قبرستان جاتے ہوئے بھی سرینو سارے رستے روتا اور زمین پر پائوں مارتارہا اور یوں ایک بار پھر گھوڑے نے جانوروںمیں سب وفادار ہونے کا ثبوت پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ۔

pic_1483741407

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…