ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2300 سال قبل دنیا کی نظروں سے اوجھل ہونیوالا شہر ’’دربند رانیہ‘‘ دوبارہ منظر عام پر آ گیا، حیرت انگیز انکشافات، دنیا ششدر

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے دربندرانیہ نامی شہر دریافت کر لیاہے، تفصیلات کے مطابق دی ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دربند رانیہ نامی شہر جو تقریبا 2300 سال سے دنیا کی نظروں سے اوجھل تھا، یہ شہر شمالی عراق میں دریافت کر لیا گیاہے، واضح رہے کہ یہ سکندر اعظم کے زمانے شہر ہے۔ دربند رانیہ 331 قبل مسیح میں سکندر اعظم کی وفات کے بعد تاریخی واقعات کا مرکز رہا مگر اس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا کہ یہ شہر کہاں گم ہو گیا ہے۔ ان تاریخی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے برٹش میوزیم کے

ماہرین نے اس شہر کو تلاش کرنے کے لیے ایک پراجیکٹ کا آغاز عراق میں کیا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ اس شہر کو تلاش کرنے کے لیے 1960ء کے جاسوس سیٹلائیٹ کی خفیہ تصاویر کا سہارا لیا گیا اسی دوران ماہرین نے ایک مقام قلاطبہ دربند میں کچھ غیر معمولی چیزیں دیکھیں، وہاں پر موجود چونے کے پتھروں کے شکستہ بلاک سب سے بڑا پہلا سراغ تھے، یہ بلاک اس چیز کو ظاہر کرتے تھے کہ یہاں کچھ نہ کچھ دفن ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد یہاں ڈرون کے ذریعے بھی تصاویر لی گئیں، اس طرح اس گمشدہ شہر کو تلاش کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…