منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سیکنڈ ہینڈ گاڑی کو چیک کرنے کے آسان ترین طریقے

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بعض اوقات استعمال شدہ کار خریدنا ایک مشکل فیصلہ ہوسکتا ہے۔ ایک بندہ ڈیلروں سے باآسانی بے وقوف بن سکتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ ایک ایکسیڈینٹل گاڑی خرید بیٹھے گا جو اندر سے باہر تک مرمت کی گئی ہو گی۔ بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایکسیڈینٹل گاڑی کو پہچاننا ممکن ہے؟ ایکسیڈینٹل گاڑی کو پہچاننا کافی مشکل ہو سکتا ہے مگر گاڑی خریدنے سے پہلے آپ کو کئی مرحلے سے گاڑی گزارنی چاہیے تاکہ آپ یقینی بنا سکیں کہ جو گاڑی آپ خریدنے والے ہیں وہ نہ تو ایکسیڈینٹل ہے اور نہ ہی دوبارہ سے پینٹ کی گئی ہے۔ یہاں اس حوالے سے کچھ تجاویز درج ہیں جو اس معاملے میں آپ کی مدد کریں گی۔

کلر ٹیسٹ کریں:
گاڑی کے اصل پینٹ کی نشاندہی کے لیے ایک کلر ٹیسٹ کا کرنا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آفٹر مارکیٹ پینٹ کا کام گاڑی کے گرد گھوم کر اور اس کا بغور معائنہ کر کے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پراگر گاڑی کے کسی ایک حصے کے کلر کا شیڈ باقی گاڑی کے کلر سے مختلف نظر آئے تو یہ آپ کے لیے پہلی نشانی ہے۔ آفٹر مارکیٹ پینٹ کا کلر اکثر مدھم ہو جاتا ہے اور فیکٹری کے کلر سے مماثلت نہیں رکھتا۔ یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ کلر کے فرق کو دیکھنے کے لیے گاڑی کے دروازے، ہڈ اور پینل کا بغور معائنہ کریں۔ آپ کو یہ بھی تجویز دی جاتی ہے کہ آپ سورج کی روشنی میں گاڑی کا معائنہ کریں کیوں کہ آفٹر مارکیٹ پینٹ کا کلر سورج کی روشنی میں دھندلا جاتا ہے۔

انگلی سے مشاہدہ کریں

انگلی سے گاڑی کا مشاہدہ کرنے سے آپ کو اس کی ڈینٹنگ اور پینٹنگ کے بارے میں بہت قیمتی معلومات ملتی ہیں۔ انگلی سے مشاہدہ کرنے کے لیے اپنی انگلی گاڑی پر رکھیں اور اس کے پینل، دروازوں، ہڈ کے ساتھ ساتھ پوری باڈی پر انگلی پھیریں۔ اگر آفٹر مارکیٹ ڈینٹنگ اور پینٹنگ کی گئی ہے تو آپ کو چھونے پر کلر کی مختلف تہیں محسوس ہوں گی۔ سورج کی روشنی میں پینٹ کا مشاہدہ کرنے کے لیے کسی ایک حصہ پر اپنی انگلی رکھیں اور اگر آپ کو اس حصہ پر اپنی انگلی کا واضع عکس نظر نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ وہ حصہ دوبارہ سے پینٹ کیا گیا ہے۔

سیل کا معائنہ کریں

اگر آپ کی گاڑی کا ممکنہ طور پر کوئی میجر ایکسیڈینٹ ہوا ہے تو اس بات کی قوی امید ہے کہ اس کی سیل ٹوٹی ہو گی یا دوبارہ سے لگائی گئی ہو گی۔ ان تمام سیلوں کا معائنہ یقینی بنائیں خاص طور پر دروازے، ہڈ اور پینل کی سیلوں کو چیک کریں۔ اس طرح کی صورتحال میں ایک دوسری نشانی ان سیلوں کا سیدھ میں نہ ہونا ہے۔

نیلامی کی رپورٹ کی تصدیق کریں

اگر آپ ایک درآمد کردہ جے ڈی ایم گاڑی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو نیلامی کی شیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔ اگر پھر بھی آپ نیلامی کی شیٹ سے تصدیق نہ کر پائیں تو آپ کو چاہیے کہ کسی جے ڈی ایم امپورٹر سے رابطہ کریں اور وہ آپ کی نیلامی کی شیٹ کی براہ راست نیلامی گھروں کے سرورز سے تصدیق کروا دے گا۔

ہم آپ کے لیے یہ کام کر دیتے ہیں

اگر آپ جس گاڑٰی کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کی اصلیت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں تو ماہرین درج زیل پوائنٹس کی بنیاد پر مکمل رپورٹ تیار کروائیں:۔

انجن\ ٹرانسمیشن چیک

سسپینشن\ سٹیئرنگ چیک

بریک چیک

الیکٹرونک\ کمپیوٹر چیک

بیرونی چیک

ایکسیڈینٹل چیک

ٹیسٹ ڈرائیو

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…