اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کا کام عوام کے سپرد، اب غلط پارکنگ پر پولیس سارجنٹ نہیں عوام پکڑا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوکے کار پارک مینجمنٹ نے غلط پارکنگ کی روک تھام کیلئے حیرت انگیز انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ مینجمنٹ نے ایک ایپ شروع کی ہےجس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غلط پارک کی گئی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کی تصویر چالان کاٹنے والی کمپنی کو ارسال کریں
اور دس پائونڈ انعام حاصل کریں۔غلط پارکنگ کی صورت میں کمپنی 65پائونڈ کا چالان بنا کر متعلقہ گاڑی کے ڈرائیور یا مالک کو بھیجتی ہے جس میں سے تصویر بھیجنے والے کو دس پائونڈ دئیے جاتے ہیں۔کارپارکنگ مینجمنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو گواہ بنانا ہے اور غلط پارکنگ کے سلسلے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ لوگ قانون کا احترام کریں۔