اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)کیا آپ نے آج تک مٹی کول کے بارے میں سنا ہے جس کا مطلب ہے مٹی سے ٹھنڈک کا حصول ،نہیں ! تو ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں ۔یہ دراصل ایک کمپنی کا نام ہے جس کی بنیاد بھارت سے تعلق رکھنے والے میٹروک فیل چائے فروش مان سکھ بھائی نے رکھی ہے ،مٹی کول دنیا بھر میں موجود ان کروڑوں غریب افراد کیلئے ہے جو ریفریجریٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ،مٹی کی مدد سے نہایت ہی سستے ریفریجریٹر تیار کررہی ہے ،
مان سکھ بھائی کا آبائی پیشہ مٹی کے برتن بنانا تھا مگر وہ اس میں دلچسپی نہیں لیتا تھا کیونکہ یہ کاروبار تیزی سے زوال کی جانب گامزن تھا ۔سو اس نے چھتوں کیلئے ٹائلز تیار کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسی دوران اسے یہ بات سوجھی کہ اگر برتنوں کی طرح مٹی سے ٹائلز بنائی جاسکتی ہیں تو دوسری مصنوعات کیو ںنہیں؟ اس کے بعد مان سکھ بھائی نے مٹی کول نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جو ریفریجریٹر ،ککر اور فلٹرز سمیت دوسر ی مصنوعات تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے