پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی واحد خاتون جس کے 10 شوہر ہیں، تعلق کس ملک سے ہے؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) محبت اور شادی کے نام پر کئی دل پھینک حضرات اپنی جمع پونجی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے محبت اور شادی کے جال میں حسینائیں اپنی اداﺅں سے حسن پرست افراد کو پھنسانے لگیں۔ تھائی لینڈ پولیس بھی ایک ایسی خوبصورت لڑکی کو ڈھونڈنے میں سرگرم ہے جس نے اپنی ذلفوں کا دس مردوں کو اسیر کر لیا ہے اور ان سے دولت سمیٹ کر رفوچکر ہو چکی ہے۔

ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بتیس سالہ جاریاپورن بویائی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ فیس بک پر عورتوں میں دلچسپی رکھنے والے حضرات سے دوست کرتی ہے اور پھر میل ملاقاتوں کے بعد سب کچھ لوٹ کر فرار ہو جاتی ہے۔ مذکورہ عورت سے متاثرہ ایک شخص نے بتایا کہ اس کی ملزمہ سے دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی جس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا۔ متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کے ملزمہ کے ساتھ قربت کے تعلقات بھی رہے۔ جس کے باعث کچھ عرصے بعد ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے اس لئے اسے اب اس کے ساتھ شادی کرنی پڑے گی جس کے باعث متاثرہ شخص شادی کرنے پر مجبور ہو گیا اور اس دوران ملزمہ نے متاثرہ شخص سے بھاری رقم بھی وصول کی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اسے جذباتی اور مالی طور پر بہت بڑا دھچکا دیا ہے اور اب اس متاثرہ شخص کا مذکورہ ملزمہ سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا ایس ایم ایس پیغام آیا تھا جس میں اس نے کہا کہ وہ اب اس کے بچے کی ماں نہیں رہی ہے اس لئے اسے پریشان نہ کیا جائے۔ متاثرہ شخص نے جب پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے تحقیق کی تو پتہ چلا اس کے علاوہ بھی کئی افراد کے ساتھ یہ فراڈ ہو چکا ہے۔ اب تک کی تفتیش میں دس ایسے متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو ملزمہ کے چکر میں بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔

پولیس ملزمہ کی تلاش میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…