ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صوفے سے 20ہزار ڈالر نکل آئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں رہنے والے تین روم میٹ اپنے کمرے کےلئے20ڈالر مالیت کا صوفہ خرید کر لائے، صوفے کے اندر سے20ہزار ڈالر کی نقدی نکل آئی،اس صوفہ کو خریدنے والے تینوں روم میٹ خوشی سے نہال ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ایک امریکی خاتون نے چوری سے بچنے کےلئے اپنی زندگی کی جمع پونجی اپنے صوفے میں چھپا رکھی تھی ۔

گزشتہ دنوں اس خاتون کو بیرون شہر جانا پڑا،اسی دوران اس خاتون کی بیٹی وہ صوفہ فروخت کر کے اس کی جگہ اپنی ماں کےلئے پر آسائش بیڈ خرید لائی اس دوران تین جوان روم میٹس نے وہ صوفہ20ڈالر میں خرید لیا،جب وہ تینوں روم میٹ صوفے کو گھر لائے تو انہوں نے دیکھا کہ اس صوفہ مین کچھ غیر معمولی چیز ہے یہ دیکھ کر خریداروں کی خوشی کی انتہا نہ ہی کہ اس صوفے میں ہزاروں ڈالر کی نقدی موجود تھی اس رقم کو جب گنا گیا تو پتہ چلا کہ20ہزار امریکی ڈالر ہیں،تینوں نوجوان خوشی سے چیخنے چلانے لگے لیکن باالاآخر تینوں نوجوانوں نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا کہ وہ یہ رقم اس کے مالک تک ضرور پہنچائیں گے اور آخر کار انہوں نے وہ رقم اس کی مالکہ تک پہنچادی جس پر خاتون نے اپنی زندگی کی جمع پونجی واپس پاکر تینوں نوجوانوں کا بے حد شکریہ ادا کیا اور خوشی سے نہال ہوگئی۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…