جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

آپ کو یہ فربہ مصری خاتون تو یاد ہی ہونگی ۔۔۔ آج یہ کس حال میں ہیں ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)مصر کی نصف ٹن وزنی خاتون ایمان عبدالعاطی کا بھارت کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہرابو ظہبی کے ایک اسپتال میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ علاج جاری ہے۔ ایمان تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے اور اس نے اڑھائی ماہ میں 60 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق غالبا دنیا کی سب سے وزنی اور موٹی سمجھی جانے والی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی کے ابو ظہبی میں دوران علاج ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کافی بہتر اور پہلے کی نسبت تندرست دکھائی دیتی ہے۔ ابو ظہبی میں قائم برجیل اسپتال کے ڈائریکٹر یاسین الشحات نے بتایا کہ فی الحال مصری خاتون ایمان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ تاہم اس نے اپنا کافی حد تک وزن کم کردیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران ایمان کے علاج کے نگران اور متحدہ عرب امارات میں مصر کے سفیر ڈاکٹر شماشیرفیالیل نے بتایا کہ ایک چوتھائی صدی تک بستر سے لگی رہنے والی ایمان عبدالعاطی اب بیٹھ سکتی ہے۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھاتی اور واضح الفاظ میں بات کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمان ادویات اور خوراک کھانے کے قابل ہوگئی ہے۔ وہ خود اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھاتی ہے۔ اس کے لیے ایک وہیل چیئر تیار کی گئی ہیجس پر وہ بیٹھ بھی سکتی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…