سرینگر(آئی این پی)خبر رساں ادارے آئی این پی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 823سال کے بعدرواں سال2017کو فروری کے مہینے میں ہفتے کے دن برابرہوں گے۔ فروری2017کوہفتے کاہردن مہینے میں4،4بارآئیگا۔رواں سال فروری کامہینہ لیپ بھی نہیں کہلائے گاکیونکہ اسکے کل دنوں کی تعداد28ہے جبکہ لیپ کے سال میں ماہ فروری کے29دن ہوتے ہیں۔
ایسا 823برس کے بعد ہوتا ہے کہ جب سال کے کسی مہینے میں ہفتے کے دن برابر برابرہوتے ہیں۔پیر ،منگلوار ، بدھوار ، جمعرات ، جمعتہ المبارک،ہفتہ اور اتوار فروری2017میں چار چار مرتبہ آئیں گے۔ جب ماہ فروری 29دنوں پر محیط ہو تو اس سال کو لیپ برس کہا جاتا ہے۔ ماہرین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ لیپ سال ہر 4برس کے بعد آتا ہے اور سال2020کا ماہ فروری بھی 29دنوں پر مشتمل ہوگا۔