اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی کی شہزادی کیلئے اسکے منگیتر کا ایسا تحفہ جس کی دھوم پوری دنیا میں مچ گئی ۔۔ جانتے ہیں عرب شہزادے نے تحفے میں کیا دیا ؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جس میں بندھ کر جنس مخالف ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنےدکھوں اورسکھوں کےساتھی بن جاتے ہیں ۔ مسلمانوں کیلئے نسخہ کیمیا قرآن حکیم میں بھی مختلف مقامات پرشادی شدہ جوڑوں کے حوالے سے احکامات خداوندی موجود ہیں ۔ احادیثِ نبوی ؐ کے مطابق اللہ پاک کودنیا میں کیا گیا سب سے ناپسندیدہ کام طلاق لگتاہے ۔

علاوہ ازیں مردو عورت کی فطری ضرورتوں کے پیش نظر شادی واقعی میں انسانوں کیلئے ایک تحفہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی شہزادی کی منگنی کی خبر کے اعلان اور پھر اپنے منگیتر کی تصویر شیئرکرنے کے بعد عرب دنیا میں دونوں کی محبت کے چرچے ہیں اور نیک خواہشات کااظہار کیاجارہاہے جبکہ اس میں حالیہ اضافہ شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کی ایک نظم ہے جو اس نے اپنی منگیتر اور امیر دبئی کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انسٹاگرام پر شیئرکی ہے ۔ شیخہ لطیفہ کے منگیتر شیخ فیصل بھی راس الخیمہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں نے نومبر کے اوائل میں اپنی منگنی کااعلان کیاتھا۔ ملکہ کی تصاویر کیساتھ بنائی گئی ویڈیو پر مشتمل خوبصورت نظم ایک روایتی گانے کے طورپر تیار کی گئی جوشہزادے کی طرف سے شیئرہونے کے بعد عرب دنیا میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔اس نظم میں شیخہ خلیفہ کو قیمتی زیورات سے تشبیہ دی گئی اور ایک شاعر کے طورپر شہزادی کو یہ باورکرانے کی کوشش کی گئی کہ اس کے نزدیک وہ انمول ہے اور بس وہی اس کا سب کچھ ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…