بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے‘‘تین دن غار میں پھنسے رہنے والا نوجوان کس طرح زندہ بچ گیا؟

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک جامعہ کا طالب علم گروپ سے بچھڑنے کےتین دن تک غار میں بغیر کھائے پیئے پھنسے رہنے کے بعد زندہ بچ گیا۔انیس سالہ لوکاس کاور مبینہ طور پر غار کی کھوج میں مصروف تھے جب وہ اپنے گروپ سے بچھڑ گئے اور جنوبی انڈیانا کےسُلیون غار میں پھنس گئے۔لوکاس اتوار کے روز غار کا داخلی راستہ بند ہوجانے کے سبب غار میں پھنس گئے تھے۔وہ آٹھ گھنٹوں تک چلاتے رہے تاکہ کسی کی توجہ حاصل کر سکیں لیکن کوئی نہیں آیا۔انڈیانا ڈیلی اسٹوڈینٹ یونیورسٹی نیوزپیپر کے مطابق ان کے موبائل فون کے سگنل

بھی نہیں آرہے تھے۔تین دن بعد منگل کی رات کو لوکاس کے والدین نے یونیورسٹی کال کی اور اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ کی۔انڈیانا ڈیلی سے بات کرتے ہوئے طالبِ علم جو فزکس پڑھتا ہے، کا کہنا تھا کہ میں بہت کنفیوژ تھا اور کافی ڈرا ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑی ہی دیر میں میں نے اپنے جذبات پر قابو پایا اور معقول طریقے سے مسئلے کو سُلجھانے کی کوشش کی اور اپنے بچاؤ کیلئے ایک منصوبہ بنایا۔لوکاس کی گمشدگی کی رپورٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی کیونگ کلب کے سربراہ نے انہیں بچالیا۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے طبی امداد نہیں لی اس کے بجائے اپنی یونیورسٹی واپس لوٹے۔بدھ کے روز لوکاس نے فیس بک پر لِکھا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔بس 30منٹ قبل ہی بازیاب ہوا ۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…