اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، لوگ خلائی مخلوق سمجھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں کرشما اور ارشد کے ہاں پیدا ہونے والا عجیب الخلقت بچہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور گائوں کے لوگ اسے خلائی مخلوق سمجھنے لگے ہیں۔ بچے کی آنکھیں قدرتی طور پر حلقوں سے بہت زیادہ باہر کو نکلی ہوئی ہیں جبکہ پیدائشی طور پر اس بچے کے دونوں کان اور ناک
بھی نہیں ہیں۔ بچے کے باپ ارشد، جو پینٹر ہے، کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کا چہرہ ٹھیک نہیں تو یہ بھی خدا کی مرضی ہے۔ارشد نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچے کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور جب تک اس کی زندگی ہے اسے ہر سہولت دیں گے۔ارشد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچے کو نہیں چھوڑیں گے بلکہ جب تک وہ زندہ ہے اس کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ آرام سے سانس لے رہا ہے ، اس لیے امید ہے کہ وہ بچ جائے گا۔