بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’پانڈے‘‘ کی موت پر چین میں صف ماتم بچھ گئی، ورلڈ ریکارڈ قائم

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

فزہو (آئی این پی) دنیا کی طویل العمر مادہ پانڈا ’’باسی‘‘ کی آخری رسومات آج اداکی جائینگی ، مادہ پانڈا ’’باسی‘‘ 37سال کی عمر میں گذشتہ روز ہلاک ہو گئی تھی ، یہ عمر 100انسانی عمر کے برابرہے ، باسی بدھ کی صبح سٹریٹ پانڈا ریسرچ اینڈ ایکس چینج سینٹر فز ہو میں ہلاک ہوئی

جو مشرقی چین کے صوبے فوجیان کا دارالحکومت ہے۔ چین میں وہ تمام افراد جنہیں 1990ء کی ایشین گیمز یاد رہیں مادہ پانڈا کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا شکار ہیں کیونکہ ان گیمز کے موقع پر اس کاماڈل مسکات پان پان کیلئے تیار کیا گیا تھا ،چین کے لاکھوں افراد نے مادہ پانڈا کی ہلاکت پر تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں ۔سینٹر کے ڈائریکٹر چین یو کن نے کہا ہے کہ باسی کئی امراض کا شکار تھی جس میں اس کی جگر کی خرابی بھی شامل تھی ، باسی کی لاش باسی میوزیم میں رکھی جائیگی جو کہ اس کی یاد میں تعمیر کیا جائیگا تا کہ انسان اورفطرت کے درمیان پیشرفت ہم آہنگی کا جذبہ سے آگاہی حاصل ہو سکے گی ، باسی جون میں بیمارہو ئی تھی ، ڈاکٹروں نے اس کے علاج معالجے پر بڑی توجہ دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی،1990ء میں باسی کا انتخاب پان پان کیلئے مثالی طورپر کیا گیا تھا ،اکثر لوگ اسے پان پان کے نام سے اسے یاد کرتے تھے ، جنوری میں اس کی 37ویں سالگرہ منائی گئی تھی جبکہ اگست میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ تصدیق کر دی گئی تھی کہ وہ دنیا کی سب سے طویل العمر پانڈا ہے، باسی پانڈا 1980ء میں جنگل میں پیدا ہوئی تھی ۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…