نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکسس میں چند روز قبل سمندری طوفان ہاروے نے بے تحاشہ تباہی مچائی۔ٹیکسس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ طوفان میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔
ایسے موقع پر انسانی ہمدردی کی کئی نئی مثالیں بھی قائم ہوئیں جب ریسکیو اہلکاروں اور عام افراد نے اپنی جانوں پر کھیل کر مصیبت زدہ افراد کی جانیں بچائیں، لیکن ایک معصوم بلی ان سب میں بازی لے گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بلی کی کچھ تصاویر سامنے آئیں جن میں یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن اس کی آنکھوں سے جھلکتا عزم اسے زندگی کی جانب کھینچے لیے جارہا ہے۔بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بلی شدید غصے میں ہے، جیسے وہ اس طوفان کو غصے میں بتانا چاہ رہی ہو کہ تم چاہے کتنے ہی خطرناک کیوں نہ ہو، میری زندگی مجھ سے نہیں چھین سکتے۔بعض افراد نے اسے حالات سے مطابقت، حوصلے، اور جدوجہد کی نئی مثال قرار دیا۔کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقے سے جب سینکڑوں افراد کو نکالا گیا تو یہ بلی بھی باآسانی وہاں سے نکل سکتی تھی، لیکن شاید یہ مہم جوئی اور طوفان سے لڑنے کے موڈ میں تھی۔اس بلی کے طوفان میں ٹہرنے کی وجہ جو بھی ہو، بہرحال اب اس بلی کو ٹوئٹر پر نہایت محبت اور ہمدردی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
THIS IMAGE. Photographer Scott Olson found one angry cat swimming in floodwater. #Harvey pic.twitter.com/yLvsL67BRo
— Marcus Yam (@yamphoto) September 2, 2017
Coming soon as the illustration to the "Adapt or Die" slide in 400 Tedx PowerPoints. https://t.co/HmRI4bYKyV
— Lindsay Robertson (@lindsayism) September 3, 2017