منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ خاتون جو کسی بھی لمحے دنیا کے خاتمے کا اعلان کر سکتی ہے

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی ایک نیوز کاسٹر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ خاتون ہے جو کسی بھی لمحے دنیا کے خاتمے کا اعلان کر سکتی ہے۔ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم دھماکے کا اپنے منفرد انداز میں اعلان کرنے والی ’گلابی نیوز کاسٹر‘ اپنی

مثال آپ ہے۔ س جوشیلی نیوز کاسٹر کا نام ’ری شون ہی‘ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے شمالی کوریا کی ہر اہم عسکری پیش رفت کی خبر اسی جوش و خروش سے سنا رہی ہیں۔ برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘کی رپورٹ کے مطابق گلابی رنگ کے ملبوسات میں خاص دلچسپی رکھنے والی یہ نیوز کاسٹر 74 سال کی ہو چکی ہیں، لیکن ہر اہم اعلان کے لئے انہیں ہی بلایا جاتا ہے، اگرچہ وہ پانچ سال قبل ریٹائر ہو چکی ہیں۔ وہ شمالی کوریا میں ’عوامی نیوز کاسٹر‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ری شون ہی کی پیدائش 1943ءمیں ٹونگ چونگ کے ایک غریب گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نے پرفارمنگ آرٹ کی تعلیم پیانگ یانگ یونیورسٹی آف تھیٹر سے حاصل کی، اور 1971ءمیں کوریا کے سرکاری ٹی وی کو جوائن کیا۔ وہ محض تین سال کے عرصے میں ہی ترقی پاکر چیف نیوز کاسٹر بن گئیں۔کہتے ہیں کہ صدر کم جونگ ان ذاتی طور پر ان کے مداح ہیں اور انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ حساس نوعیت کے اہم اعلانات کو پرجوش جنگی انداز میں نشر کرتی نظر آتی ہیں، اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت دنیا کے خاتمے کا اعلان بھی کر سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…