منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پینٹنگ کرتا ہوا ہاتھی، ہاتھیوں کی ٹریننگ کیسے کی جاتی ہے؟ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے، تصاویر اور وڈیو لنک میں

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے دنیا میں شاندار چیزیں پیدا کی ہیں، ان میں جنگلی جانور بھی شامل ہیں، ہر جنگلی جانور اپنی ایک مختلف ہیئت رکھتا ہے۔ ان جنگلی جانوروں میں ہاتھی اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، انسان ہاتھی سے بہت سے کام لیتا ہے اور یہ کام لینے سے پہلے اسے سدھایا جاتا ہے۔ آپ نے کبھی کسی ہاتھی کو پینٹنگ کرتے دیکھا ہے، کتنی حیران کن بات ہے ایک ہاتھی اور پینٹنگ مگر ایسا ہو رہا ہے۔

ایک ہاتھی، ہاتھی کی ہی تصویر بناتا ہے اور پھر پھول کی تصویر بناتا ہے، یہ تصویر باقاعدہ وہ پینٹنگ برش سے بناتا ہے، پینٹنگ برش کو اٹھانے کے لیے وہ اپنی سونڈ کا استعمال کرتا ہے۔ ان ہاتھیوں کو تھائی لینڈ میں سدھایا جاتا ہے، تھائی لینڈ ویسے بھی ہاتھی سیاحت کے لیے انتہائی مقبول ہے۔ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو سدھانے اور پینٹنگ سکھانے کے لیے مایسا ہاتھی کیمپ ہے۔ یہاں آپ ہاتھی ٹریننگ کرتے نظر آئیں گے۔ دنیا بھر کے سیاح وہاں یہ نظارہ کرنے جاتے ہیں اور ہاتھیوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز خریدتے بھی ہیں۔ ان ہاتھیوں کو پینٹنگ سکھانے کے لیے باقاعدہ ایک قسم کا قید میں رکھا جاتا ہے، انہیں بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا ہے، Maesa ہاتھی کیمپ 1976 سے چل رہا ہے اور اس کا ہاتھی سیاحت میں اہم کردار ہے، اس کے علاوہ آرٹسٹ ہاتھی کے تصور کو فروغ دینے پر یہ کام کر رہا ہے۔ اس کیمپ کے بانی Choochart Kalmapijit ہیں، انہوں گزشتہ تیس سالوں میں 78 ہاتھیوں کو خریدا۔ انہوں نے پورے ملک سے ہاتھی خریدے، یہ اور ان کے ماہرین جنہوں نے ہاتھیوں کو سدھایا، ہاتھیوں کی محبت میں بھی مبتلا ہو گئے۔ مایسا ہاتھی کیمپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں ہاتھیوں کو پینٹنگ کرنے کی مہارت سکھائی جاتی ہے۔ مایسا کیمپ کے فنکاروں نے 2000 میں باقاعدہ اسٹیج بھی شروع کیا،

اس وقت مایسا ہاتھی نرسری میں ہاتھی کے دو سالہ بچے کو ان کی ماؤں سے علیحدہ کر دیا گیا، بڑے ہاتھیوں کی طرح یہ چھوٹے ہاتھی بھی کام کرنے لگے۔ انہیں ہر طرح کے کرتب سکھائے گئے اور پہلی بار ہاتھیوں کو پینٹنگ کی تربیت کا کام شروع کیا گیا۔ سب سے پہلے انہیں سونڈ کے ذریعے برش پکڑنے کا طریقہ سکھایا گیا، جب ایک ہاتھی برش پکڑنے کی مہارت حاصل کر لیتا ہے تو اس کے بعد انہیں برش پینٹ میں ڈپ کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے،

ہاتھی جیسے بڑے جانور کو پینٹنگ سکھانا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے ان چھوٹے ہاتھیوں کو باندھ کر رکھا جاتا ہے ، اس دوران ان ہاتھیوں کو شدید بھوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ انہیں مارا بھی جاتا ہے تاکہ وہ ایک قیدی کی طرح تمام باتیں ماننے لگ جائے ، ایک جب کوئی ہاتھی اس عمل سے گزر جاتا ہے تو وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ پینٹنگ بنا سکے۔ ان ہاتھیوں کو خاص قسم کے برش دیے جاتے ہیں،  ہاتھی اپنے سونڈ کے ذریعے اس برش کو ارد گرد سے پکڑنا سیکھتا ہے،

جب ہاتھی برش کر رہا ہوتا ہے تو اس کا استاد اس کے کان کے نرم حصے میں کیل چبھوتا ہے، اس وجہ سے ہاتھی برش کو ادھر ادھر کرتا ہے۔ اگر کوئی ہاتھی غلط پینٹ کرتا ہے تو ان کے سرپر مارا جاتا ہے۔ جب ہاتھی اس سخت ٹریننگ کے بعد مہارت حاصل کر لیتا ہے تو پھران ہاتھیوں کے درمیان پینٹنگ کے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی بنی ہوئی پینٹنگ فروخت بھی کی جاتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھی کی پینٹنگ بنانے والی وڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…