چلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چلی میں دنیا کے خشک ترین صحرائے ایٹاکاماکے کئی حصوں میں غیر متوقع وافر بارشوں کے نتیجے میں پھولوں کی بہار آ گئی ہے۔صحرائے ایٹاکاما ہر پانچ سے چھ برس بعد ‘پھولوں کا صحرا’ بن جاتا ہے جب بارشوں کے نتیجے میں ہر طرف پھول پھوٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔2015 میں پھولوں کی جزوی بہار آئی تھی تاہم اس بار دو برس بعد ہی یہ بہار لوٹ آئی۔بارشوں کے نتیجے میں صحرا میں پھولوں
کی دو سو اقسام اگتی ہیں۔اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح اور ماہر نباتيات صحرا کا رخ کرتے ہیں۔محکمۂ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید پھول کھلیں گے۔غیر متوقع شدید بارشوں کے نتیجے میں زیادہ تر خشک سالی کا شکار رہنے والا صحرا ایٹاکاما اب پھولوں کے قالین کا منظر پیش کر رہا ہے.صحرا سال کے زیادہ تر حصوں میں خشک ہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ یہاں ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔