قاہرہ (این این آئی)مصرمیں ایک سینڈوچ برگرکا کافی شہرہ ہے، اڑھائی سو گرام وزنی برگر کی قیمت مصری کرنسی میں پندرہ سو پاؤنڈ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس برگر کی تیاری میں جاپان میں خصوصی ماحول میں پالی گئی گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس گائے کے گوشت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چربی اور چکنائی کی مقدار بہت کم ہے۔ اس نوعیت کی گائے اور اس کا بیف مارکیٹ میں تقریبا نایاب ہے۔
مصر میں جاپانی گائے کے گوشت سے سینڈوچ تیار کرنے والے ہوٹل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ یہ گوشت دنیا میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ جس گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے اسے جاپان میں خاص معمول میں پرورش کے عمل سے گذارات جاتا ہے۔ گائے کی پرورش کے دوران اسے سرخ نبیذ پلائی جاتی ہے جو گوشت میں ہضم کرنے والے خواص کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ ذبح کرنے سے قبل گائے کا ایک خاص مساج کیا جاتا اور اسے ہلکی پھلکی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔