آئرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مغربی آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مقامی لوگوں نے ’ بکرے ‘ کو کچھ دنوں کے لیے علاقے کا گورنر مقرر کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی سطح پر منائے جانے والے ایک میلہ میں ’کیلورگلین‘ قصبے کے باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میلے کے آخری دن تک بکرے کی بطور بادشاہ یا گورنر کے تاج پوشی کی گئی۔‘جدی بادشاہ‘ جمعرات کو ایک قصبے سے نکلا، جہاں میلے کی ملکہ نے اس کی تاج پوشی کی۔میلے کی
ملکہ اس قصبے ایک بچی کودیا گیا لقب ہے۔ بکرا تاج پوشی کے دوران گھبرایا ہوا تھا تا ہم بعد میں وہ پرسکون نظر آیا۔میلے میں موسیقی کی محفلیں سجتی ہیں، سڑکوں پر سٹال لگائے جاتے اور گھوڑوں کی ایک نمائش بھی کی جاتی ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس میلے کے منانے کا سلسلہ کیسے شروع ہوا۔البتہ مقامی باشندوں میں ایک قصہ مشہور ہے کہ فوجی کمانڈر اولیفر کرومیل کی بکری کے فرار کے بعد اس میلے کا آغازہوا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ میلہ سنہ 17 ویں صدی سے جاری ہے۔