بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’اللہ پاک کی قدرت ‘‘ کیاآپ جانتے ہیں کہ اس شخص میں کیا کیا حیرت انگیز صلاحیتیں ہیں ؟

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)غیرمعمولی جسمانی طاقت کے حوالے سے دنیا میں کئی لوگ مشہور ہوئے جو دانتوں سے کاریں کھینچنے یا بھاری بھرکم چیزیں اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے ایک صاحب مصر میں پائے جاتے ہیں جو معجزانہ جسمانی طاقت اور قوت کے مالک ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصرمیں32 سالہ محمد عطیہ کو مقامی لوگوں نے ’سپرمین‘ کا لقب دیا ہے جب کہ وہ

اپنا تعارف ٹائیسن کے نام سے کرتے ہیں۔محمد العطیہ شوشان المعروف ٹائیسن یا سپرمین کا آبائی علاقہ شمالی گورنری دقھلیہ کے قصبے المنصورہ کی نقطیہ کالونی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ قدرت نے اسے بے پناہ جسمانی صلاحیت سے نوازا ہے۔ وہ اپنے بالوں کے ساتھ ایک ہی بہ یک وقت تین تین کاریں کھینچ سکتا ہے۔ پوری پوری تلوار نگل سکتا ہے اور بغیر کسی تکلیف کے اسے باہر نکال سکتا ہے۔ انگاروں پر چلنے، ٹوٹے شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں پر چل سکتا ہے۔ اپنے سر سے بھاری پتھر توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پتھر تورٹے ہوئے اس کے سر کوئی چوٹ نہیں آتی۔محمد ٹائیسن کے نام سے اپنا تعارف کرانے کے بعد مصری ’سپرمین‘ نے بتایا کہ اسے اس کی جسمانی صلاحیت اور طاقت کا پتا اس وقت چلا جب اس کی عمر چھ سال تھی،وہ اپنے گاؤں میں جب بھی فٹ بال یا کوئی دوسرا کھیل کھیلتا تو ہر بار کامیاب ہوتا۔ ایک بار فٹ بال کے ایک مقابلے کے اختتام پر ہارنے والی بارہ رکنی ٹیم اس کے پیچھے پڑ گئی اور انہوں نے اسے بہت مارا۔ٹائیسن کا کہنا تھاکہ اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور ایک کھجور کاتنا توڑ کر ان کے پیچھے بھاگا۔ تھوڑ دور بھاگنے کے بعد اسے اس کے والد کی آواز سنائی دی جو خود بھی پیچھے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ انہوں نے ٹائیسن کو لڑکوں کا پیچھا کرنے سے منع کیا۔ وہ کہتا ہے کہ میں حیران تھا کہ میرے ہاتھ میں کھجور کے تنے کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ تھا اور اس وقت اس کی عمر چھ سال تھی۔ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس کے والد نے اپنے ایک دوست جو المنصورہ اسٹیڈیم میں ملازم تھے کی معاونت سے اسے کشتی کے مقابلوں میں شامل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس میں کامیاب رہے۔

اس نے بھاری چیزیں اٹھانے، باکسنگ کرنے اور چھلانگیں لگانے سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ 1500 میٹر دوڑ کے ایک مقابلے میں بھی وہ جیت گیا۔ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی طاقت کا ایک اور جگہ مظاہرہ کیا اور ایک آٹو بس کو کھینچ لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں سے تین تین کاریں کھینچ سکتا ہے۔ سیکڑوں کلو وزنی چیزیں اٹھا کر نہ صرف چل سکتا ہے بلکہ دوڑ سکتا ہے۔اس کا کہنا تھاکہ وہ اپنے دانتوں یا بالوں سے طیارہ کھینچنے کے لیے تیار ہے۔ وہ اپنی جسمانی طاقت کو فلمی دنیا میں آزمانا چاہتا ہے۔ اگر حکومت اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے تو اس سے رابطہ کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…