اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر و بیشتر کسی قتل کو چھپانے کیلئے لاش کو جلا دیا جاتا ہے یا پھر زمین میں دفنا دیا جاتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحقیقات کیلئے لاش لازمی درکار ہوتی ہے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ زمین میں دبی ہوئی لاش کو تلاش کیسے کیا جاتا ہے؟ زمین میں دفنائی گئی لاش کو تلاش کرنے کیلئے فارینسک ماہرین کئی طریقے اپناتے ہیں۔ ماہرین زمین کی سطح میں غیر معمولی بدلاؤ جیسے سراغ تلاش کرتے ہیں۔
اگر لاش تازی ہو تو زمین ابھری ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن اگر لاش گل سڑ گئی ہے تو زمین وہاں سے دھنسنا شروع ہوجاتی ہے۔ کبھی کبھی سونگھنے والے کتوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور بعض مرتبہ متعلقہ علاقے کی چھان بین کیلئے ارضی طبیعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس میں گراؤنڈ پینی ٹریٹنگ راڈار کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ راڈار زمین کی اندرونی سطح کی جان کاری فراہم کرتا ہے۔