انٹارکٹیکا(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے قطب شمالی اور قطب جنوبی پر پھوٹنے والی خوبصورت اور رنگین روشنیوں کے بارے میں ضرور سنا ہوگا۔ یہ روشنیاں سورج کی روشنی کے ذرات کے زمین کی فضا سے مخصوص ٹکراؤ کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔چند مخصوص ایام میں رات کے وقت پھوٹنے والی یہ روشنیاں صرف قطب شمالی اور قطب جنوبی کے علاقے میں ہی پیدا ہوتی ہیں۔ناسا کے ایک خلا باز نے زمین سے 250
میل کے فاصلے سے ان روشنیوں کی نہایت خوبصورت ویڈیو جاری کی ہے۔عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز جیک فشر نے اس وقت اس ویڈیو کو ریکارڈ کیا جب وہ ان کے اوپر سے 17 ہزار 5 سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر رہا تھا۔رواں برس اپریل سے عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود فشر اکثر و بیشتر خلا سے زمین کی نہایت خوبصورت تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’یہ زمین مجھے اپنی خوبصورتی سے روز بے حد حیران کردیتی ہے‘۔