ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنگلی ہاتھی دن بھر میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہے

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جنگلی ہاتھی دن کے 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے سو کر اپنی نیند پوری کرکے تازہ دم ہوجاتا ہے جو بڑی جسامت والے جانوروں میں کم ترین نیند کا ریکارڈ بھی ہے۔اگرچہ اس سے پہلے چڑیا گھروں میں رکھے گئے ہاتھیوں کے بارے میں معلوم ہوچکا تھا کہ وہ روزانہ 3 سے 7 گھنٹے تک بظاہرغنودگی کے عالم میں رہتے ہیں لیکن اس دورانیے میں بہت سے مصنوعی اور انسانی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں

اس لیے یہ جاننا زیادہ ضروری تھا کہ ہاتھی اپنے قدرتی ماحول میں کتنی دیر تک سوتا ہے۔البتہ یہ کچھ آسان بھی نہیں تھا کیونکہ جنگلی ماحول میں ہاتھیوں کے روزمرہ معمولات پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے درست طور پر ان کی نیند کے دورانیے کا پتا لگانا بڑی جان جوکھم کا کام ہے۔ دراصل ہاتھی اتنے حساس ہوتے ہیں کہ اگر ان کے جسم پر مانیٹرنگ کا کوئی آلہ لگادیا جائے تو یہ اسے برداشت نہیں کرپاتے اور ایسی کوشش کرنے والے کو ہلاک بھی کرسکتے ہیں۔یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے جوہانس برگ کی یونیورسٹی آف وِٹ واٹر سینڈ کے ماہرین نے بہت ہی مختصر اور ہلکے پھلکے سینسرز تیار کروائے۔ بعد ازاں 2 جنگلی ہاتھیوں کو بے ہوش کرکے یہ سینسر ان کے دھڑوں پر اس طرح چپکائے گئے کہ ہاتھیوں کو ان کا احساس نہ ہوسکے۔ اس کے بعد مسلسل کئی ہفتوں تک ان ہاتھیوں کے روزمرہ معمولات، خاص طور پر ان کے سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھی گئی۔2 مہینوں سے بھی زیادہ وقت تک جنگلی ہاتھیوں کی قدرتی ماحول میں نگرانی کرنے کے بعد ماہرین پر انکشاف ہوا کہ وہ روزانہ صرف 2 گھنٹوں کیلیے ہی نیند لیتے ہیں۔ البتہ انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض اوقات ہاتھی 46 گھنٹوں تک مسلسل جاگتے رہتے ہیں لیکن اس کی عام وجہ کوئی شکاری درندہ یا انسان ہوتا ہے جس سے وہ اپنی جان بچانے کیلیے جاگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…